عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادہانوم گیبریئس نے کل اتوار کے روز کہا کہ غزہ کے الشفاء ہسپتال میں مریضوں کے مرنے کی تعداد میں بہت اضافہ ہوا ہے اور وہاں کی صورتحال "خطرناک اور تکلیف دہ" ہے، جیسا کہ "عرب ورلڈ نیوز ایجنسی"نے رپورٹ کیا ہے۔
ادہانوم نے مزید کہا کہ تنظیم ہسپتال میں اپنی طبی ٹیموں سے رابطہ کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ہسپتال میں پہلے سے نازک حالات مسلسل فائرنگ سے مزید خراب ہو گئے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے "ایکس" پلیٹ فارم پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے کہا:"3 دن بجلی اور پانی کے بغیر اور انتہائی کمزور انٹرنیٹ سروسز کے ساتھ گزدے جس نے بنیادی دیکھ بھال فراہم کرنے کی ہماری صلاحیت کو بری طرح متاثر کیا ہے۔" انہوں نے نشاندہی کی کہ ہسپتال اب بطور ہسپتال کام نہیں کر رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ جب ہسپتال "موت اور تباہی کے تھیٹر" میں تبدیل ہو رہے ہیں تو دنیا خاموش نہیں رہ سکتی، ہم فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔(...)
پیر-29 ربیع الثاني 1445ہجری، 13 نومبر 2023، شمارہ نمبر[16421]