لبنانی اپوزیشن آج فرنجیہ کے خلاف اپنا امیدوار نامزد کرے گی

سابق لبنانی وزیر سلیمان فرنجیہ (ٹویٹر)
سابق لبنانی وزیر سلیمان فرنجیہ (ٹویٹر)
TT

لبنانی اپوزیشن آج فرنجیہ کے خلاف اپنا امیدوار نامزد کرے گی

سابق لبنانی وزیر سلیمان فرنجیہ (ٹویٹر)
سابق لبنانی وزیر سلیمان فرنجیہ (ٹویٹر)

لبنانی پارلیمنٹ کی اپوزیشن طاقتیں آج (بروز پیر) ایک اجلاس منعقد کر رہی ہیں، جس کے دوران وہ ایک سخت امتحان سے گزرنے کے بعد وہ صدارتی انتخابات میں "شیعہ جوڑی" ("حزب اللہ" اور تحریک "امل") کے نامزد امیدوار "المردہ" تحریک کے سربراہ اور سابق رکن پارلیمنٹ سلیمان فرنجیہ کے مقابلے میں اپنا امیدوار نامزد کرنے پر اتفاق کرنا ہے، جبکہ صدارتی معرکے کو بے یقینی کی دھند نے گھیر رکھا ہے۔

حزب اختلاف کے ایک قیادتی ذریعہ نے "الشرق الاوسط" کو بتایا کہ: "اب یہ ان کے لیے جائز نہیں کہ وہ اندرون ملک اور بیرون ملک شرمندگی سے بچنے کے لیے اپنا امیدوار پیش کیے بغیر فرنجیہ کی امیدواری کو مسترد کرتے رہیں۔ جب کہ یہ ساڑھے 6 ماہ سے خالی صدارتی نشست کے لیے مقابلے کی لائن میں داخل ہونے سے اجتناب کر رہی ہیں اور جب تک اپوزیشن اس معاملے کا فیصلہ نہ کر لے تب تک یہ امر گویا ٹریکٹر کو رسی سے کھینچنے کے مترادف ہے، یا آپ جو کہنا چاہیں۔

اپوزیشن کی سیاسی قوتوں کا یہ اجلاس اس وقت ہو رہا ہے کہ جب "لبنانی فورسز" پارٹی کے نمائندے فادی کرم اور "آزاد محب وطن تحریک" میں ان کے ساتھی جارج عطااللہ کے درمیان رابطے منقطع نہیں ہوئے، لیکن یہ مطلوبہ نتائج تک بھی نہیں پہچ سکے، کیونکہ سمیر جعجع اور رکن پارلیمنٹ جبران باسل کے درمیان اعتماد کی کمی اور مسلسل انتباہ کی وجہ سے خالی دائرے میں گھوم رہے ہیں۔ (...)

پیر - 25 شوال 1444 ہجری - 15 مئی 2023ء شمارہ نمبر [16239]



غزہ... بمباری، بھوک اور نقل مکانی

غزہ کی پٹی کے وسط میں دیر البلح کو ہفتے کے روز مزید اسرائیلی حملوں کا نشانہ بنایا گیا (ای پی اے)
غزہ کی پٹی کے وسط میں دیر البلح کو ہفتے کے روز مزید اسرائیلی حملوں کا نشانہ بنایا گیا (ای پی اے)
TT

غزہ... بمباری، بھوک اور نقل مکانی

غزہ کی پٹی کے وسط میں دیر البلح کو ہفتے کے روز مزید اسرائیلی حملوں کا نشانہ بنایا گیا (ای پی اے)
غزہ کی پٹی کے وسط میں دیر البلح کو ہفتے کے روز مزید اسرائیلی حملوں کا نشانہ بنایا گیا (ای پی اے)

فلسطینی عوام "الاقصی فلڈ" کے آغاز سے ہی دردناک حالات سے گزر رہی ہے اور غزہ کے باشندوں کو ہلاکتوں کی تعداد اور اندیشوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ ہر روز جن تین چیزوں کا سامنا ہے وہ بمباری، بھوک اور نقل مکانی ہے۔ دریں اثناء قیدیوں کے تبادلے کے عوض جنگ بندی کی تلاش جاری ہے تاکہ چاہے عارضی ہی سہی لیکن سب کی پریشانیاں حل ہوں، جب کہ رفح کراسنگ واحد راستہ ہے جس کے ذریعے امدادی سامان کے قافلے داخل ہو سکتے ہیں لیکن مہاجرین اس کے ذریعے فرار نہیں ہو سکتے۔

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے پرتشدد اسرائیلی بمباری کی گونج میں ایک بار پھر اس تشدد کے چکر سے نکلنے کا واحد راستہ دو ریاستی حل اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کو قرار دیا، جب کہ اس بمباری میں درجنوں افراد ہلاک ہو رہے ہیں۔ انہوں نے میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں کہا: "مجھے یقین ہے کہ آنے والے مہینوں میں اسرائیل کے لیے ایک غیر معمولی موقع ہے کہ وہ اس چکر کو ایک ہی بار ہمیشہ کے لیے ختم کر دے" (...)

اتوار-08 شعبان 1445ہجری، 18 فروری 2024، شمارہ نمبر[16518]