"عرب وزارتی کونسل" کا جدہ سربراہی اجلاس کے فیصلوں پر اتفاق

"عرب وزارتی کونسل" کا جدہ سربراہی اجلاس کے فیصلوں پر اتفاق
TT

"عرب وزارتی کونسل" کا جدہ سربراہی اجلاس کے فیصلوں پر اتفاق

"عرب وزارتی کونسل" کا جدہ سربراہی اجلاس کے فیصلوں پر اتفاق

عرب لیگ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل سفیر حسام زکی نے کہا ہے کہ عرب وزرائے خارجہ کا اجلاس اچھے، پرسکون اور مثبت ماحول میں ہوا، جس میں جمعہ کے روز ہونے والی عرب سربراہی کانفرنس میں پیش کئے جانے والے تمام فیصلوں پر کافی حد تک باہمی اتفاق پائے جانے کے سبب یہ اجلاس زیادہ دیر تک جاری نہیں رہا۔انہوں نے نشاندہی کی کہ اجلاس میں زیر غور آنے والے امور میں زیادہ تر سیاسی مسائل سے متعلق تھے، جو مسئلہ فلسطین، بحران زدہ علاقوں کی صورت حال میں پیش رفت اور عرب ممالک کے معاملات میں غیر ملکی مداخلت سے متعلق تھے۔ انہوں نے نشاندہی کی کونسل کی طرف سے پیش کردہ فیصلے اقتصادی اور سماجی شعبوں سے متعلق ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عرب سربراہی اجلاس میں جن امور کا جائزہ لیا جائے گا "وہ ایسے فیصلے ہیں جو عرب ممالک کے سیاسی، معاشی اور سماجی امور سے متعلق ہیں۔" انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ کانفرنس مشترکہ عرب عمل کے لیے ایک محرک ثابت ہوگی اور موجود تنازعات کو حل کرنے اور ان کے اثرات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ (۔۔۔)

جمعرات - 28 شوال 1444 ہجری ۔ 18 مئی 2023ء شمارہ نمبر [16242]



کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
TT

کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)

کل بدھ کے روز کویت میں سیاسی بحران کے آثار نمودار ہوئے، جنہیں اس نئے امیری دور میں پہلی بار دیکھا گیا، جب امیر کویت کے خطاب کے جواب میں بحث کے دوران ایک نمائندے کی طرف سے کی جانے والی مضمر "توہین" کے خلاف حکومت احتجاج کرتے ہوئے پارلیمانی اجلاس میں شرکت سے غائب رہی۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون کی جانب سے رکن پارلیمنٹ عبدالکریم الکندری کی مداخلت کو پارلیمنٹ سے منسوخ کرنے کے مطالبے کے بعد، نمائندوں کی اکثریت نے (44 ووٹوں کے ساتھ) الکندری کی مداخلت کو منسوخ نہ کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔ منسوخی کا مطالبہ کرنے والوں نے مداخلت کو امیر کی ذاتی توہین سے تعبیر کیا، جو آئین کی خلاف ورزی ہے۔

حکومت نے پارلیمنٹ کی کاروائی پر اعتراض کرتے ہوئے کل اجلاس کا بائیکاٹ کیا، لیکن یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ بائیکاٹ آگے بھی جاری رہے گا یا صرف اسی اجلاس تک محدود تھا۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون نے حکومت کی عدم شرکت کے باعث کل کا اجلاس 5 مارچ تک ملتوی کر دیا ہے۔

جمعرات-05 شعبان 1445ہجری، 15 فروری 2024، شمارہ نمبر[16515]