جدہ سربراہی اجلاس میں تنازعات کے خاتمے... اور یوکرینی صورتحال کے جائزہ پر بات

سعودی ولی عہد نے ماسکو اور کیف کے درمیان اپنی کوششوں کے تسلسل کی تصدیق کی... اور زیلنسکی کی عرب رہنماؤں کو 10 نکاتی امن منصوبے کی پیشکش

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جدہ سربراہی کانفرنس کے دوران (واس)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جدہ سربراہی کانفرنس کے دوران (واس)
TT

جدہ سربراہی اجلاس میں تنازعات کے خاتمے... اور یوکرینی صورتحال کے جائزہ پر بات

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جدہ سربراہی کانفرنس کے دوران (واس)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جدہ سربراہی کانفرنس کے دوران (واس)

گذشتہ کل جدہ میں عرب سربراہی اجلاس کے اختتام پر جاری ہونے والے "جدہ اعلامیہ" میں ایک جامع عرب چھتری کو بحال کرنے کی گہری خواہش کا اظہار کیا گیا ہے جو تنازعات کا صفحہ پلٹنے کے علاوہ پڑوسی ممالک کے ساتھ ساتھ دنیا کے ساتھ بھی صحت مند تعلقات قائم کرنے کے لیے خطے میں عربوں کے کردار کو بحال کرنے کی حمایت کرے۔

سربراہی اجلاس کے دوران عرب لیگ میں شام کی نشست اور کردار کی بحالی کا خیرمقدم کرنے کے ساتھ ساتھ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی موجودگی پر بھی توجہ مرکوز رہی، کیونکہ ایک ایسی موجودگی تھی کہ جس نے عربوں کی بین الاقوامی امن میں ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ عرب سربراہی اجلاس میں زیلنسکی کی موجودگی اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے پیغام نے تنازعات کی آگ پر قابو پانے اور اس کے اثرات اور نقصانات کو کم کرنے کے لیے سعودی عرب کی علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر اہمیت اور تمام فریقوں سے بات چیت کرنے کی صلاحیت کی بنیاد پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے مثبت کردار کے حجم کی عکاسی کرتا ہے۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت میں شہزادہ محمد بن سلمان نے جدہ میں عرب لیگ کے بتیسویں عمومی سربراہی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پڑوسی ممالک، اور مغرب و مشرق کے دوستوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ "ہم امن، بھلائی، تعاون اور تعمیر کے لیے اس طرح آگے بڑھ رہے ہیں، جس سے ہماری عوام کے مفادات حاصل ہوں اور ہماری قوم کے حقوق کا تحفظ ہو، جب کہ ہم اپنے خطے کو تنازعات کے میدان میں ہرگز تبدیل نہیں ہونے دیں گے اور ہمارے لیے یہی کافی ہے کہ ہم ماضی کا صفحہ پلٹیں اور تنازعات کے ان تکلیف دہ سالوں کو یاد کریں جن سے یہ خطہ اور اس کی عوام دوچار ہوئے، اور جس کی وجہ سے ترقی کا عمل رک گیا۔" (...)

ہفتہ - 30 شوال 1444 ہجری- 20 مئی 2023ء شمارہ نمبر [16244]

طوفانی بارشوں سے لاذقیہ ڈوب گیا اور چھپی ہوئی چیزیں بے نقاب

لاذقیہ میں طوفانی بارش کے بعد گیس سلنڈر کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے (سانا)

گزشتہ دو دنوں کے دوران شام کے ساحل سے ٹکرانے والے طوفان اور شدید بارشوں کے بعد لاذقیہ شہر میں آنے والے سیلاب کے نتیجے میں سڑکیں اور درجنوں عمارتوں کی زیریں منزلیں زیر آب آ گئیں جس سے کچھ سرکاری اور نجی سہولیات معطل ہو کر رہ گئیں۔

شدید بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے نتیجے میں لاذقیہ کے گورنر انجینئر عامر اسماعیل ہلال نے اتوار کے روز اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا۔

لاذقیہ سٹی کونسل کے سربراہ حسین زنجرلی نے ایک مقامی ریڈیو کو ایک بیان میں کہا کہ اتوار کا دن لاذقیہ کے لیے انتہائی مشکل ہے اور "ہم نے اس کے لیے بھرپور تیاری کر رکھی ہے،" چنانچہ ہم لوگوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ بارش کے دوران نقل و حرکت کم کریں۔

لاذقیہ کے مقامی ذرائع نے کہا ہے کہ سیلاب سے دیہاتوں اورقصبوں میں کھیتوں اور مویشیوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے، جب کہ شہر میں القنجرہ کے علاقے، الجمہوریہ اسٹریٹ، "پروجیکٹ بی"، الزقزقانیہ، الازہری اسکوائر اور الرمل الجنوبی میں کاروں اور درجنوں زیریں منزلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ (...)

پیر-09 شعبان 1445ہجری، 19 فروری 2024، شمارہ نمبر[16519]