عرب ذرائع نے "الشرق الاوسط" کو انکشاف کیا کہ جمعہ کے روز جدہ میں عرب سربراہی اجلاس کے ضمن میں شامی صدر بشار الاسد نے لبنانی وزیراعظم نجیب میقاتی کے ملاقات ہوئی۔
ذرائع نے تصدیق کی کہ کانفرنس ہال میں داخل ہونے سے قبل الاسد اور میقاتی نے کچھ دیر ملاقات کی اور دونوں نے "مشترکہ مسائل" کے بارے میں بات چیت کی۔ ذرائع نے اس بات پر زور دیا کہ ملاقات کا ماحول "دوستانہ اور مثبت تھا اور مستقبل میں اسی پر تعلقات قائم کیے جائیں گے۔" یہ ملاقات 2011 میں شامی بحران کے شروع ہونے کے بعد دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان پہلی اعلی سطحی ملاقات شمار ہوتی ہے۔
لبنانی حکومتی ذرائع نے لبنانی وزیر اعظم کے حوالے سے بتایا کہ وہ سربراہی اجلاس کے ماحول اور اس سے پہلے اور اس کے دوران ہونے والی ملاقاتوں سے بہت مطمئن ہیں۔ نشاندہی کی گئی کہ لبنان کا سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی مضبوطی کی اہمیت کے حوالے سے موقف "مضبوط" ہے۔ اشارہ کیا کہ سربراہی اجلاس میں لبنان کے بارے میں فیصلوں پر عمل درآمد کی ذمہ داری میقاتی متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر سنبھالیں گے۔(...)
پیر - 01 ذی القعدہ 1444 ہجری - 21 مئی 2023ء شمارہ نمبر [16245]