متحدہ عرب امارات کی فرانس میں امن کی اپیل

متحدہ عرب امارات نے حالیہ واقعات میں فرانس کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے (رائٹرز)
متحدہ عرب امارات نے حالیہ واقعات میں فرانس کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے (رائٹرز)
TT

متحدہ عرب امارات نے حالیہ واقعات میں فرانس کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے فرانس میں امن بحال کرنے، کشیدگی کو کم کرنے اور قانون کے اصولوں کا احترام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے اپنے جاری بیان میں حالیہ واقعات پر قابو پانے کے لیے فرانس کی صلاحیت پر اپنے اعتماد کی یقین دہانی کی اور کہا کہ فرانس ایک ایسا ملک ہے جو اپنے عوام کے مفادات کو مدنظر رکھتا ہے۔

وزارت نے متحدہ عرب امارات کے موقف کی جانب اشارہ کیا جو استحکام و سلامتی کے حصول اور شہری تنصیبات اور ریاستی اداروں کی حفاظت کا مطالبہ کرتا ہے

اتوار 14ذی الحج 1444 ہجری - 02 جولائی 2023ء شمارہ نمبر [16287]

کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
TT

کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)

کل بدھ کے روز کویت میں سیاسی بحران کے آثار نمودار ہوئے، جنہیں اس نئے امیری دور میں پہلی بار دیکھا گیا، جب امیر کویت کے خطاب کے جواب میں بحث کے دوران ایک نمائندے کی طرف سے کی جانے والی مضمر "توہین" کے خلاف حکومت احتجاج کرتے ہوئے پارلیمانی اجلاس میں شرکت سے غائب رہی۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون کی جانب سے رکن پارلیمنٹ عبدالکریم الکندری کی مداخلت کو پارلیمنٹ سے منسوخ کرنے کے مطالبے کے بعد، نمائندوں کی اکثریت نے (44 ووٹوں کے ساتھ) الکندری کی مداخلت کو منسوخ نہ کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔ منسوخی کا مطالبہ کرنے والوں نے مداخلت کو امیر کی ذاتی توہین سے تعبیر کیا، جو آئین کی خلاف ورزی ہے۔

حکومت نے پارلیمنٹ کی کاروائی پر اعتراض کرتے ہوئے کل اجلاس کا بائیکاٹ کیا، لیکن یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ بائیکاٹ آگے بھی جاری رہے گا یا صرف اسی اجلاس تک محدود تھا۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون نے حکومت کی عدم شرکت کے باعث کل کا اجلاس 5 مارچ تک ملتوی کر دیا ہے۔

جمعرات-05 شعبان 1445ہجری، 15 فروری 2024، شمارہ نمبر[16515]