لبنان کی نگراں حکومت کے سربراہ نجیب میقاتی نے "الشرق الاوسط" سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ "بینک آف لبنان" کے گورنر ریاض سلامہ کی مدت ملازمت میں توسیع کرنے کی درخواست میں یا ان کے عہدے پر کسی جانشین کو تعینات کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے، جب کہ ان کی مدت ملازمت 3 ہفتے بعد ختم ہو رہی ہے۔
میقاتی نے اپنے موقف کی وجہ یہ بتائی کہ وہ لبنانیوں کے درمیان دراڑ یا اس تقسیم کو مزید گہرا نہیں کرنا چاہتے، جو نو ماہ سے صدارتی عہدہ خالی ہونے کے بعد صدر کے انتخاب کو روکنے کے لیے اپنے عروج پر ہے۔
میقاتی نے زور دیا کہ یہ ان کے ایجنڈے میں شامل نہیں کہ سلامہ کو مرکزی بینک کے معاملات چلانے کے لیے بطور نگران عہدے پر قائم رکھا جائے یہاں تک کہ وزراء کونسل اس کے جانشین کا تقرر کرنے کے لیے سرکاری فرمان جاری کرے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سلامہ کی توسیع کی حمایت نہیں کریں گے تاکہ ان لوگوں کو غلط ثابت کیا جا سکے جو ان پر الزام لگاتے ہیں کہ وہ ان کے لیے سیاسی کور فراہم کر رہے ہیں کہ انھیں "بینک آف لبنان" کے گورنر کے عہدے پر قائم رکھنے میں ان کا ذاتی مفاد ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر بینک کے گورنر سلامہ کے نائبین نے ان کے جانشین کا تقرر نہ کرنے پر احتجاجاً استعفیٰ دینے کی دھمکی پر عمل کیا ہے تو کیا لائحہ عمل ہوگا، اس پر میقاتی نے کہا، "ایسی صورت میں وزیر خزانہ یوسف خلیل ان سے عوامی مفاد کی خاطر امور کو جاری رکھنے کے لیے کہیں گے اور اس کا اطلاق بینک آف لبنان پر ہوتا ہے۔" (...)
پیر 22 ذی الحج 1444 ہجری - 10 جولائی 2023ء شمارہ نمبر [16295]