تیونس کے شہر صفاقس کے ساحل سے 13 غیر قانونی تارکین وطن کی لاشیں برآمد

تیونس کا نیشنل کوسٹ گارڈ ایک مہاجر بچے کو امدادی کشتی سے اترنے میں مدد کر رہا ہے (رائٹرز)
تیونس کا نیشنل کوسٹ گارڈ ایک مہاجر بچے کو امدادی کشتی سے اترنے میں مدد کر رہا ہے (رائٹرز)
TT

تیونس میں نیشنل گارڈ کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے کل جمعرات کے روز بتایا کہ کوسٹ گارڈ نے صفاقس شہر کے ساحل کے قریب جنوبی صحارا سے افریقی ممالک کے 13 غیر قانونی تارکین وطن کی لاشیں برآمد کیں ہیں۔

انتظامیہ کے جاری بیان کے مطابق صفاقس کے سمندری علاقے کے مراکز کے ماتحت فلوٹنگ یونٹس نے گزشتہ رات کے دوران، "خفیہ طور پر سمندری سرحدوں کو عبور کرنے کی کاروائی کو ناکام بناتے ہوئے جنوب صحارا میں افریقی شہریتوں کے حامل 25 مجرموں کو بچایا لیا۔"

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "افریقی شہریتوں کے حامل 13 افراد کی لاشیں بھی برآمد کی گئیں ہیں۔"

جمعہ 26 ذی الحج 1444 ہجری - 14 جولائی 2023ء شمارہ نمبر [16299]

اسرائیل جبری نقل مکانی مسلط کرنے کے مقصد سے جنگ جاری رکھنے پر اصرار کرتا ہے: عباس

فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)
فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)
TT

اسرائیل جبری نقل مکانی مسلط کرنے کے مقصد سے جنگ جاری رکھنے پر اصرار کرتا ہے: عباس

فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)
فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)

فلسطین کے صدر محمود عباس نے کل اتوار کے روز کہا کہ اسرائیلی حکومت غزہ کی پٹی اور خاص طور پر رفح پر اپنی جنگ جاری رکھنے پر مُصر ہے، جس کا مقصد پٹی کی آبادی پر جبری نقل مکانی مسلط کرنا ہے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی (وفا) نے فلسطینی قیادت کی ملاقات کے دوران عباس کے بیان کو نقل کیا، جنہوں نے کہا: "نیتن یاہو حکومت اور قابض فوج اب بھی غزہ کی پٹی کے مختلف شہروں اور خاص طور پر رفح شہر پر جارحانہ جنگ جاری رکھنے پر اصرار کر رہی ہے اور اس کا مقصد شہریوں پر جبری نقل مکانی مسلط کرنا ہے، جسےنہ تو ہم قبول کرتے ہیں اور نہ ہی ہمارے بھائی اور دنیا قبول کرتی ہے۔"

عباس نے وضاحت کی کہ فلسطینی قیادت کا اجلاس غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے بلایا گیا ہے تاکہ "ان حملوں کو اور ایسے اقدامات کو روکا جا سکے جس سے فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین اور ملک سے بے دخل کر دیا جائے۔" انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ رفح کی صورتحال "انتہائی خطرناک اور مشکل ہو چکی ہے، جس کے لیے فلسطینی قیادت کو فوری طور پر کاروائی کرنے کی ضرورت ہے۔" (...)

پیر-09 شعبان 1445ہجری، 19 فروری 2024، شمارہ نمبر[16519]