تیونس نے تارکین وطن کے لیے کیمپ لگانے سے انکار کر دیا

افریقہ کے جنوب صحارا کے تارکین وطن کو تیونس کے ساحلی محافظوں نے انہیں اٹلی پہنچنے کی کوشش کرنے سے روک دیا (اے پی)
افریقہ کے جنوب صحارا کے تارکین وطن کو تیونس کے ساحلی محافظوں نے انہیں اٹلی پہنچنے کی کوشش کرنے سے روک دیا (اے پی)
TT

تیونس نے تارکین وطن کے لیے کیمپ لگانے سے انکار کر دیا

افریقہ کے جنوب صحارا کے تارکین وطن کو تیونس کے ساحلی محافظوں نے انہیں اٹلی پہنچنے کی کوشش کرنے سے روک دیا (اے پی)
افریقہ کے جنوب صحارا کے تارکین وطن کو تیونس کے ساحلی محافظوں نے انہیں اٹلی پہنچنے کی کوشش کرنے سے روک دیا (اے پی)

تیونس کے وزیر داخلہ کمال الفقی نے کل بدھ کے روز کہا کہ تیونس میں غیر قانونی تارکین وطن کو کیمپ فراہم کرنا ممکن نہیں ہے، کیونکہ اس کا مطلب "ان کی آبادکاری" ہوگا۔

جرمن خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق، تیونسی وزیر الفقی نے پارلیمان میں ہونے والے اجلاس کے دوران مزید کہا کہ غیر قانونی تارکین وطن کے لیے "کیمپوں کی پالیسی کو قبول کرنے اور انہین مستحکم کرنے کے لیے علاقے دینے کی کوئی گنجائش نہیں ہے"۔ انہوں نے اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا، "اگر نقل مکانی کی تحریک انہیں سنبھالنے کی صلاحیت سے زیادہ ہو جاتی ہے تو یہ ایک سماجی اور انسانی مسئلہ میں بدل جائے گی۔" تاہم، انہوں نے دوسری جانب اشارہ کیا کہ "روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور انضمام کے فریم ورک کے اندر" مخصوص شرح پر قبولیت کے امکانات پائے جاتے ہیں۔

الفقی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا: "ان (تارکین وطن) کے پاس دو حل ہیں: تیونس کے لوگوں کی انہیں اپنے اندر ضم کرنے کی اہلیت کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے تیونس میں ہی رہنے دیا جائے، یا وہ قانونی طریقوں سے اپنے ملکوں کو واپس لوٹ جائیں۔"

الفقی کے یہ بیانات اس بات کی تصدیق کرنے کے لیے سامنے آئے ہیں جو پہلے صدر قیس سعید نے کہا تھا، جس نے انہوں نے زور دیا تھا، کہ تیونس "غیر قانونی تارکین وطن کے لیے آبادکاری کی سرزمین نہیں بنے گا۔"

جمعرات-09محرم الحرام 1445ہجری، 27 جولائی 2023، شمارہ نمبر[16212]



کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
TT

کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)

کل بدھ کے روز کویت میں سیاسی بحران کے آثار نمودار ہوئے، جنہیں اس نئے امیری دور میں پہلی بار دیکھا گیا، جب امیر کویت کے خطاب کے جواب میں بحث کے دوران ایک نمائندے کی طرف سے کی جانے والی مضمر "توہین" کے خلاف حکومت احتجاج کرتے ہوئے پارلیمانی اجلاس میں شرکت سے غائب رہی۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون کی جانب سے رکن پارلیمنٹ عبدالکریم الکندری کی مداخلت کو پارلیمنٹ سے منسوخ کرنے کے مطالبے کے بعد، نمائندوں کی اکثریت نے (44 ووٹوں کے ساتھ) الکندری کی مداخلت کو منسوخ نہ کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔ منسوخی کا مطالبہ کرنے والوں نے مداخلت کو امیر کی ذاتی توہین سے تعبیر کیا، جو آئین کی خلاف ورزی ہے۔

حکومت نے پارلیمنٹ کی کاروائی پر اعتراض کرتے ہوئے کل اجلاس کا بائیکاٹ کیا، لیکن یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ بائیکاٹ آگے بھی جاری رہے گا یا صرف اسی اجلاس تک محدود تھا۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون نے حکومت کی عدم شرکت کے باعث کل کا اجلاس 5 مارچ تک ملتوی کر دیا ہے۔

جمعرات-05 شعبان 1445ہجری، 15 فروری 2024، شمارہ نمبر[16515]