سوڈانی خود مختاری کونسل کے سربراہ نے پولیس فورسز کے ڈائریکٹر جنرل کو وزارت داخلہ کے کام اور اختیارات سونپ دیئے

عبد الفتاح البرہان(اے پی)
عبد الفتاح البرہان(اے پی)
TT

سوڈانی خود مختاری کونسل کے سربراہ نے پولیس فورسز کے ڈائریکٹر جنرل کو وزارت داخلہ کے کام اور اختیارات سونپ دیئے

عبد الفتاح البرہان(اے پی)
عبد الفتاح البرہان(اے پی)

کل ہفتہ کے روز سوڈان کی خودمختاری کونسل کے سربراہ عبدالفتاح البرہان نے ایک فیصلہ جاری کیا جس کے مطابق پولیس فورسز کے ڈائریکٹر جنرل خالد حسان محی الدین الماحی کو وزیر داخلہ کے کام اور اختیارات تفویض کر دیئے گئے ہیں۔

خود مختاری کونسل نے اپنے "ٹیلیگرام" چینل پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ، "وزارت داخلہ اور متعلقہ حکام اس فیصلے پر عمل درآمد کریں۔"

یاد رہے کہ البرہان نے گزشتہ مئی میں پولیس فورسز کے ڈائریکٹر جنرل عنان حامد کو ان کے عہدے سے برطرف کر کے الماحی کو ان کی ذمہ داریاں سونپنے کا فیصلہ جاری کیا تھا۔(...)

اتوار 19 محرم الحرام 1445 ہجری - 06 اگست 2023ء شمارہ نمبر [16322]

طوفانی بارشوں سے لاذقیہ ڈوب گیا اور چھپی ہوئی چیزیں بے نقاب

لاذقیہ میں طوفانی بارش کے بعد گیس سلنڈر کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے (سانا)

گزشتہ دو دنوں کے دوران شام کے ساحل سے ٹکرانے والے طوفان اور شدید بارشوں کے بعد لاذقیہ شہر میں آنے والے سیلاب کے نتیجے میں سڑکیں اور درجنوں عمارتوں کی زیریں منزلیں زیر آب آ گئیں جس سے کچھ سرکاری اور نجی سہولیات معطل ہو کر رہ گئیں۔

شدید بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے نتیجے میں لاذقیہ کے گورنر انجینئر عامر اسماعیل ہلال نے اتوار کے روز اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا۔

لاذقیہ سٹی کونسل کے سربراہ حسین زنجرلی نے ایک مقامی ریڈیو کو ایک بیان میں کہا کہ اتوار کا دن لاذقیہ کے لیے انتہائی مشکل ہے اور "ہم نے اس کے لیے بھرپور تیاری کر رکھی ہے،" چنانچہ ہم لوگوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ بارش کے دوران نقل و حرکت کم کریں۔

لاذقیہ کے مقامی ذرائع نے کہا ہے کہ سیلاب سے دیہاتوں اورقصبوں میں کھیتوں اور مویشیوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے، جب کہ شہر میں القنجرہ کے علاقے، الجمہوریہ اسٹریٹ، "پروجیکٹ بی"، الزقزقانیہ، الازہری اسکوائر اور الرمل الجنوبی میں کاروں اور درجنوں زیریں منزلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ (...)

پیر-09 شعبان 1445ہجری، 19 فروری 2024، شمارہ نمبر[16519]