کل اتوار کے روز تیونس کے حکام نے اعلان کیا کہ ریاست صفاقس، جو کہ تارکین وطن کے لیے یورپ جانے کا اہم مقام شمار ہوتا ہے، کے ایک ساحل سے 10 تارکین وطن کی لاشیں ملی ہیں جو "جنوبی صحرا کے افریقی لوگ لگتے ہیں۔"
تیونس کی نیشنل کوسٹ گارڈ نے اپنے بیان میں کہا: "گزشتہ 48 گھنٹوں میں نیول گارڈ یونٹس کو ملک کے وسطی مشرق میں صفاقس کے شمال میں لواٹا ساحل سے 10 لاشیں ملی ہیں۔"
دوسری جانب صفاقس کے حکام کے ترجمان فوزی المصمودی نے فرانسیسی پریس ایجنسی کو بتایا کہ "8 لاشیں اٹھا لی گئی ہیں، جن میں سے سبھی جنوب الصحرا کے افریقی لگتے ہیں، لیکن شناخت کا تعین کرنے کے لیے ان کے نمونے لیے جا رہے ہیں اور لیبارٹری ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔"
ترجمان نے بتایا کہ "یہ لاشیں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب" شدید طوفان اور آندھی کے بعد ملی ہیں، شاید یہی طوفان تارکین وطن کی اس کشتی کے ڈوبنے کا سبب ہو سکتا ہے جس میں وہ سفر کر رہے تھے۔ جب کہ اس بات کی تصدیق کی گئی کہ صفاقس سے کشتی ڈوبنے کے کسی حادثے کی اطلاع نہیں ملی۔(...)
پیر 20 محرم الحرام 1445 ہجری - 07 اگست 2023ء شمارہ نمبر [16323]