سوڈان کے جنوبی دارفور میں پرتشدد لڑائی

اور ایک نئی خانہ جنگی کے خدشات

مغربی دارفر ریاست کے دارالحکومت الجنینہ شہر میں تباہی کا منظر (اے ایف پی)
مغربی دارفر ریاست کے دارالحکومت الجنینہ شہر میں تباہی کا منظر (اے ایف پی)
TT

سوڈان کے جنوبی دارفور میں پرتشدد لڑائی

مغربی دارفر ریاست کے دارالحکومت الجنینہ شہر میں تباہی کا منظر (اے ایف پی)
مغربی دارفر ریاست کے دارالحکومت الجنینہ شہر میں تباہی کا منظر (اے ایف پی)

اتوار کے روز سوڈان کے مغربی شہر نیالا اور ریاست جنوبی دارفر کے دیگر علاقوں میں پرتشدد لڑائی شروع ہوگئی ہے، جس سے یہ خطرہ پیدا ہوگیا ہے کہ سوڈان میں مہینوں سے جاری جنگ کے شعلے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے لیں گے۔ یاد رہے کہ سوڈان میں جاری قیادتی تنازعہ دارالحکومت خرطوم کی گلیوں میں روزانہ لڑائیوں اور مغربی دارفر ریاست میں نسلی حملوں کا سبب بنتا ہے، جس کے سبب 40 لاکھ سے زیادہ لوگ سوڈان کے اندر اور بیرون ملک چاڈ، مصر، جنوبی سوڈان اور دیگر ممالک کی جانب پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ سوڈانی فوج اور "ریپڈ سپورٹ فورسز" کے درمیان دارفر صوبے کے اہم اسٹریٹجک مرکز نیالا میں جھڑپیں ہوئیں۔

عینی شاہدین نے "رائٹرز" کو بتایا کہ جھڑپوں کی تازہ لہر 3 دن تک جاری رہی، جس کے دوران فوج اور "ریپڈ سپورٹ" فورسز نے رہائشی محلوں پر توپ خانے کے گولوں سے بمباری کی، جس سے بجلی، پانی اور مواصلاتی نیٹ ورک تباہ ہوگیا ہے۔ انسانی حقوق کی نگران "دارفور بار ایسوسی ایشن" نے اطلاع دی ہے کہ صرف ہفتے کے روز کم از کم 8 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ (...)

پیر-27 محرم الحرام 1445ہجری، 14 اگست 2023، شمارہ نمبر[16330]



کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
TT

کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)

کل بدھ کے روز کویت میں سیاسی بحران کے آثار نمودار ہوئے، جنہیں اس نئے امیری دور میں پہلی بار دیکھا گیا، جب امیر کویت کے خطاب کے جواب میں بحث کے دوران ایک نمائندے کی طرف سے کی جانے والی مضمر "توہین" کے خلاف حکومت احتجاج کرتے ہوئے پارلیمانی اجلاس میں شرکت سے غائب رہی۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون کی جانب سے رکن پارلیمنٹ عبدالکریم الکندری کی مداخلت کو پارلیمنٹ سے منسوخ کرنے کے مطالبے کے بعد، نمائندوں کی اکثریت نے (44 ووٹوں کے ساتھ) الکندری کی مداخلت کو منسوخ نہ کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔ منسوخی کا مطالبہ کرنے والوں نے مداخلت کو امیر کی ذاتی توہین سے تعبیر کیا، جو آئین کی خلاف ورزی ہے۔

حکومت نے پارلیمنٹ کی کاروائی پر اعتراض کرتے ہوئے کل اجلاس کا بائیکاٹ کیا، لیکن یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ بائیکاٹ آگے بھی جاری رہے گا یا صرف اسی اجلاس تک محدود تھا۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون نے حکومت کی عدم شرکت کے باعث کل کا اجلاس 5 مارچ تک ملتوی کر دیا ہے۔

جمعرات-05 شعبان 1445ہجری، 15 فروری 2024، شمارہ نمبر[16515]