"قاہرہ اجلاس" میں شام کے بحران کے اثرات کا مقابلہ کرنے پر زور دیا گیا

اور بن فرحان کا شکری، الصفدی اور المقداد کے ساتھ علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال

قاہرہ میں "عرب وزراء کی رابطہ کمیٹی" کے اجلاس کا منظر (عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کا صفحہ)
قاہرہ میں "عرب وزراء کی رابطہ کمیٹی" کے اجلاس کا منظر (عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کا صفحہ)
TT

"قاہرہ اجلاس" میں شام کے بحران کے اثرات کا مقابلہ کرنے پر زور دیا گیا

قاہرہ میں "عرب وزراء کی رابطہ کمیٹی" کے اجلاس کا منظر (عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کا صفحہ)
قاہرہ میں "عرب وزراء کی رابطہ کمیٹی" کے اجلاس کا منظر (عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کا صفحہ)

عرب وزراء کی رابطہ کمیٹی نے کل منگل کے روز قاہرہ میں اپنے اجلاس کے دوران شام کے بحران کے اثرات کا مقابلہ کرنے پر زور دیا۔ دریں اثنا، سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے قاہرہ میں مصر، شام اور اردن کے اپنے ہم منصبوں سے الگ الگ علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

"عرب وزراء کی رابطہ کمیٹی" نے مصر کی دعوت پر قاہرہ میں شام سے متعلق ایک اجلاس منعقد کیا جس میں عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے بعد عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان جمال رشدی نے کہا کہ کمیٹی کا اجلاس شام کے بحران کے حل اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے (سنگین اثرات) سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرنے میں عرب ممالک کی سنجیدگی کی عکاسی کرتا ہے۔ علاوہ ازیں اجلاس میں منشیات کی پیداوار اور اس کی اسمگلنگ کے خطرے اور (دہشت گردی) کے خطرات کے ساتھ ساتھ انسانی سنگین مسائل، جن میں سرفہرست پناہ گزینوں کے مسائل کا جائزہ لیا گیا۔"

بدھ-29 محرم الحرام 1445ہجری، 16 اگست 2023، شمارہ نمبر[16332]



اسرائیل جبری نقل مکانی مسلط کرنے کے مقصد سے جنگ جاری رکھنے پر اصرار کرتا ہے: عباس

فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)
فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)
TT

اسرائیل جبری نقل مکانی مسلط کرنے کے مقصد سے جنگ جاری رکھنے پر اصرار کرتا ہے: عباس

فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)
فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)

فلسطین کے صدر محمود عباس نے کل اتوار کے روز کہا کہ اسرائیلی حکومت غزہ کی پٹی اور خاص طور پر رفح پر اپنی جنگ جاری رکھنے پر مُصر ہے، جس کا مقصد پٹی کی آبادی پر جبری نقل مکانی مسلط کرنا ہے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی (وفا) نے فلسطینی قیادت کی ملاقات کے دوران عباس کے بیان کو نقل کیا، جنہوں نے کہا: "نیتن یاہو حکومت اور قابض فوج اب بھی غزہ کی پٹی کے مختلف شہروں اور خاص طور پر رفح شہر پر جارحانہ جنگ جاری رکھنے پر اصرار کر رہی ہے اور اس کا مقصد شہریوں پر جبری نقل مکانی مسلط کرنا ہے، جسےنہ تو ہم قبول کرتے ہیں اور نہ ہی ہمارے بھائی اور دنیا قبول کرتی ہے۔"

عباس نے وضاحت کی کہ فلسطینی قیادت کا اجلاس غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے بلایا گیا ہے تاکہ "ان حملوں کو اور ایسے اقدامات کو روکا جا سکے جس سے فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین اور ملک سے بے دخل کر دیا جائے۔" انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ رفح کی صورتحال "انتہائی خطرناک اور مشکل ہو چکی ہے، جس کے لیے فلسطینی قیادت کو فوری طور پر کاروائی کرنے کی ضرورت ہے۔" (...)

پیر-09 شعبان 1445ہجری، 19 فروری 2024، شمارہ نمبر[16519]