تیونس میں روٹی کی قلت کے باعث بیکریز یونین کا صدر گرفتار

جو کہ سبسڈی والی اشیاء پر مارکیٹ میں اجارہ داری قائم کرنے اور قیمتیں بڑھانے کے شبہات میں ہے

سبسڈی والا آٹا نہ ملنے کے خلاف بیکری مالکان کی جانب سے منعقد کیے گئے مظاہرے کا منظر (ای پی اے)
سبسڈی والا آٹا نہ ملنے کے خلاف بیکری مالکان کی جانب سے منعقد کیے گئے مظاہرے کا منظر (ای پی اے)
TT

تیونس میں روٹی کی قلت کے باعث بیکریز یونین کا صدر گرفتار

سبسڈی والا آٹا نہ ملنے کے خلاف بیکری مالکان کی جانب سے منعقد کیے گئے مظاہرے کا منظر (ای پی اے)
سبسڈی والا آٹا نہ ملنے کے خلاف بیکری مالکان کی جانب سے منعقد کیے گئے مظاہرے کا منظر (ای پی اے)

تیونس کے مقامی ذرائع ابلاغ اور فرانسیسی پریس ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ ملک میں جاری روٹی کی قلت کے بحران پر صدر قیس سعید نے متعلقہ حکام سے  مطالبہ کیا کہ وہ بحران کے ذمہ داروں کے خلاف "قانونی کاروائی کریں" تو کل جمعرات کے روز تیونس کی پولیس نے "نیشنل چیمبر آف بیکری اونرز" کے صدر کو گرفتار کر لیا ہے۔

اسی ذرائع کے مطابق، یونین کے صدر محمد بوعنان کو "اجارہ داری قائم کرنے، بازاروں میں سبسڈی والی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کرنے اور منی لانڈرنگ کے شبہات" میں گرفتار کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ تیونس کئی ہفتوں سے روٹی کے بحران کا مشاہدہ کر رہا ہے، جو صدر سعید کی جانب سے سبسڈی والے آٹے کی فراہمی کو روکنے کے فیصلے کے بعد ماڈرن بیکری مالکان کے مظاہروں کی وجہ سے مزید بڑھ گیا ہے۔

ماڈرن بیکریز کمپلیکس نے فیصلہ کیا ہے کہ جب تک کہ وزارت تجارت کے ساتھ کسی حل تک رسائی نہ ہو تب تک آئندہ پیر سے شروع ہونے والے احتجاج کو جاری رکھا جائے گا۔ جیسا کہصفاقس میں ماڈرن بیکریز کے علاقائی کمپلیکس کے سربراہ سالم البدری نے فرانسیسی پریس ایجنسی کو بتایا ہے۔

جب کہ تیونس کی عوام روٹی کے حصول کے لیے بیکریوں کے سامنے لمبی لائنوں میں کھڑے رہتے ہیں، جس پر تیونس کے صدر نے "معاشی اور سماجی حالات کو ہوا دینے کے مقصد سے ہر روز بحرانوں کو جنم دینے والوں کے خلاف قانون نافذ کرنے کی ضرورت" پر زور دیا۔" (...)

جمعہ-02 صفر 1445ہجری، 18 اگست 2023، شمارہ نمبر[16334]

غزہ میں نصیرات، الزویدہ اور دیر البلح پر اسرائیلی بمباری میں 70 افراد ہلاک

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں دھواں اٹھ رہا ہے (ای پی اے)

فلسطینی خبر رساں ایجنسی نے کل اتوار کے روز اطلاع دی کہ غزہ کی پٹی میں نصیرات، الزویدہ اور دیر البلح کے علاقوں پر اسرائیلی بمباری میں 70 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

سرکاری ایجنسی نے کہا کہ بمباری کے نتیجے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔

ایجنسی نے مزید کہا کہ شمالی غزہ کی پٹی کے علاقوں پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے پانچ افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جن میں زیادہ تر بچے تھے۔ جب کہ اسرائیل کی غزہ شہر پر بمباری میں الشجاعیہ، الزیتون، تل الہوی اور شیخ عجلین کے محلوں کو نشانہ بنایا گیا۔

غزہ کی پٹی کے جنوب میں، ایجنسی کی اطلاع کے مطابق خان یونس پر مسلسل اسرائیلی بمباری کے بعد 16 ہلاک شدگان کی لاشیں ہسپتالوں میں پہنچی ہیں۔

فلسطینی صدر محمود عباس نے آج صبح سویرے کہا کہ اسرائیلی حکومت غزہ کی پٹی اور خاص طور پر رفح پر اپنی جنگ جاری رکھنے پر اصرار کے ذریعے یہاں کی آبادی کو زبردستی نقل مکانی پر مجبوری کر رہی ہے۔

ایجنسی نے فلسطینی قیادت کی ملاقات کے دوران عباس کے دیئے گئے بیان کو نقل کیا، انہوں نے کہا: "نیتن یاہو حکومت اور قابض فوج اب بھی غزہ کی پٹی کے مختلف شہروں اور خاص طور پر رفح شہر پر جارحانہ جنگ جاری رکھنے پر مُصر ہے، جس کا مقصد شہریوں پر جبری نقل مکانی مسلط کرنا ہے، جسے نہ تو ہم قبول کرتے ہیں اور نہ ہی ہمارے بھائی اور دنیا قبول کرتی ہے۔"

عباس نے وضاحت کی کہ فلسطینی قیادت کا اجلاس غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے بلایا گیا ہے تاکہ "ان حملوں کو اور ایسے اقدامات کو روکا جا سکے جس سے فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین اور ملک سے بے دخل کر دیا جائے۔" انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ رفح کی صورتحال "انتہائی خطرناک اور مشکل ہو چکی ہے، جس کے لیے فلسطینی قیادت کو فوری کاروائی کی ضرورت ہے۔"

پیر-09 شعبان 1445ہجری، 19 فروری 2024، شمارہ نمبر[16519]