یمن کی صدارتی قیادتی کونسل کے سربراہ رشاد العلیمی نے یقین دہانی کی ہے کہ المہرہ گورنریٹ کا شمار اب ماضی کی طرح الگ تھلگ علاقے کے طور پر نہیں ہوتا بلکہ یہ ترقی کی خاطر حوثی ملیشیا کے خلاف جنگ کا مرکز بن گیا ہے۔ انہوں نے مہری زبان کو بنیادی زبان کا درجہ دینے اور اسے عالمی انسانی ورثے کا اہم ترین حصہ قرار دیتے ہوئے اسے محفوظ کرنے کی ہدایت کی۔
العلیمی نے جمعرات کے روز گورنریٹ کی مقامی حکام، سیکیورٹی اور فوجی قیادتوں اور سماجی و قانونی شخصیات کے سامنے اپنی تقریر میں گورنریٹ المہرہ کے مقامی حکام اور سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے اسلحہ اور منشیات کی اسمگلنگ جیسے منظم جرائم سے نمٹنے کے لیے کی جانے والی قابل ذکر کاوشوں کی تعریف کی۔ (...)
ہفتہ-03 صفر 1445ہجری، 19 اگست 2023، شمارہ نمبر[16335]