العلیمی یقین دہانی کر ریے ہیں کہ المہرہ اب الگ تھلگ شمار نہیں ہوتا اور مہری کو بنیادی زبان قرار دینے کی ہدایت

انہوں نے سعودی عرب کی حمایت اور موقف پر شکریہ ادا کیا

صدر العلیمی اور المہرہ کے گورنر نے گورنریٹ کے مقامی حکام، رہنماؤں اور معززین سے ملاقات کی (سبا)
صدر العلیمی اور المہرہ کے گورنر نے گورنریٹ کے مقامی حکام، رہنماؤں اور معززین سے ملاقات کی (سبا)
TT

العلیمی یقین دہانی کر ریے ہیں کہ المہرہ اب الگ تھلگ شمار نہیں ہوتا اور مہری کو بنیادی زبان قرار دینے کی ہدایت

صدر العلیمی اور المہرہ کے گورنر نے گورنریٹ کے مقامی حکام، رہنماؤں اور معززین سے ملاقات کی (سبا)
صدر العلیمی اور المہرہ کے گورنر نے گورنریٹ کے مقامی حکام، رہنماؤں اور معززین سے ملاقات کی (سبا)

یمن کی صدارتی قیادتی کونسل کے سربراہ رشاد العلیمی نے یقین دہانی کی ہے کہ المہرہ گورنریٹ کا شمار اب ماضی کی طرح الگ تھلگ علاقے کے طور پر نہیں ہوتا بلکہ یہ ترقی کی خاطر حوثی ملیشیا کے خلاف جنگ کا مرکز بن گیا ہے۔ انہوں نے مہری زبان کو بنیادی زبان کا درجہ دینے اور اسے عالمی انسانی ورثے کا اہم ترین حصہ قرار دیتے ہوئے اسے محفوظ کرنے کی ہدایت کی۔

العلیمی نے جمعرات کے روز گورنریٹ کی مقامی حکام، سیکیورٹی اور فوجی قیادتوں اور سماجی و قانونی شخصیات کے سامنے اپنی تقریر میں گورنریٹ المہرہ کے مقامی حکام اور سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے اسلحہ اور منشیات کی اسمگلنگ جیسے منظم جرائم سے نمٹنے کے لیے کی جانے والی قابل ذکر کاوشوں کی تعریف کی۔ (...)

ہفتہ-03 صفر 1445ہجری، 19 اگست 2023، شمارہ نمبر[16335]

کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
TT

کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)

کل بدھ کے روز کویت میں سیاسی بحران کے آثار نمودار ہوئے، جنہیں اس نئے امیری دور میں پہلی بار دیکھا گیا، جب امیر کویت کے خطاب کے جواب میں بحث کے دوران ایک نمائندے کی طرف سے کی جانے والی مضمر "توہین" کے خلاف حکومت احتجاج کرتے ہوئے پارلیمانی اجلاس میں شرکت سے غائب رہی۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون کی جانب سے رکن پارلیمنٹ عبدالکریم الکندری کی مداخلت کو پارلیمنٹ سے منسوخ کرنے کے مطالبے کے بعد، نمائندوں کی اکثریت نے (44 ووٹوں کے ساتھ) الکندری کی مداخلت کو منسوخ نہ کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔ منسوخی کا مطالبہ کرنے والوں نے مداخلت کو امیر کی ذاتی توہین سے تعبیر کیا، جو آئین کی خلاف ورزی ہے۔

حکومت نے پارلیمنٹ کی کاروائی پر اعتراض کرتے ہوئے کل اجلاس کا بائیکاٹ کیا، لیکن یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ بائیکاٹ آگے بھی جاری رہے گا یا صرف اسی اجلاس تک محدود تھا۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون نے حکومت کی عدم شرکت کے باعث کل کا اجلاس 5 مارچ تک ملتوی کر دیا ہے۔

جمعرات-05 شعبان 1445ہجری، 15 فروری 2024، شمارہ نمبر[16515]