کل ہفتہ کے روز اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ مغربی کنارے کے گاؤں حوارہ کے قریب جہاں فائرنگ میں دو اسرائیلی مارے گئے تھے وہاں کمک بھیجی ہے تاکہ فائرنگ کرنے والے شخص کو پکڑا جا سکے اور آباد کاروں کی جانب سے ممکنہ انتقامی حملوں کو روکا جا سکے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان،اویخائی ادرئی نے " X " پلیٹ فارم (سابقہ ٹویٹر) پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے کہا کہ فوجی دستے مشتبہ افراد کا تعاقب جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ حملے کے مرتکب شخص کی گرفتاری کے لیے علاقے میں رکاوٹیں پھیلا دیں گئی ہیں۔
عرب ورلڈ نیوز ایجنسی کے مطابق، ادرئی نے مزید کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے لیے چیف آف سٹاف ہرزی ہیلیوی ڈویژن کمانڈر اور بریگیڈ کمانڈر کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے۔ (...)
اتوار-04 صفر 1445ہجری، 20 اگست 2023، شمارہ نمبر[16336]