عراق بجلی پیدا کرنے کے لیے جوہری ری ایکٹر قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے

عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی (ڈی پی اے)
عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی (ڈی پی اے)
TT

عراق بجلی پیدا کرنے کے لیے جوہری ری ایکٹر قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے

عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی (ڈی پی اے)
عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی (ڈی پی اے)

"عرب ورلڈ نیوز ایجنسی" کے مطابق عراقی حکومت نے كل بدھ کے روز کہا کہ وزیر اعظم محمد شیاع السودانی کی سربراہی میں وزارتی کونسل برائے قومی سلامتی کے اجلاس میں پرامن مقاصد کے لیے جوہری ری ایکٹر کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عراقی وزیر اعظم کے میڈیا آفس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اجلاس میں "پرامن مقاصد کے لیے ایک محدود جوہری ری ایکٹر کے قیام کو شروع کرنے اور صاف برقی توانائی پیدا کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا جو توانائی کے دیگر وسائل جیسے گیس اور تیل پر انحصار كو کم کرنے میں معاون ہوگی۔"

ياد رہے کہ عراق کے بجلی کے وزیر زیاد علی فاضل نے گزشتہ جون میں اعلان کیا تھا کہ عراق 24,000 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہا ہے، جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 22 فیصد زیادہ ہے۔ انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی چوبیس گھنٹے سپلائی کو محفوظ کرنے کے لیے 34,000 میگاواٹ یومیہ پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

 

جمعرات-15صفر 1445ہجری، 31 اگست 2023، شمارہ نمبر[16347]



کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
TT

کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)

کل بدھ کے روز کویت میں سیاسی بحران کے آثار نمودار ہوئے، جنہیں اس نئے امیری دور میں پہلی بار دیکھا گیا، جب امیر کویت کے خطاب کے جواب میں بحث کے دوران ایک نمائندے کی طرف سے کی جانے والی مضمر "توہین" کے خلاف حکومت احتجاج کرتے ہوئے پارلیمانی اجلاس میں شرکت سے غائب رہی۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون کی جانب سے رکن پارلیمنٹ عبدالکریم الکندری کی مداخلت کو پارلیمنٹ سے منسوخ کرنے کے مطالبے کے بعد، نمائندوں کی اکثریت نے (44 ووٹوں کے ساتھ) الکندری کی مداخلت کو منسوخ نہ کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔ منسوخی کا مطالبہ کرنے والوں نے مداخلت کو امیر کی ذاتی توہین سے تعبیر کیا، جو آئین کی خلاف ورزی ہے۔

حکومت نے پارلیمنٹ کی کاروائی پر اعتراض کرتے ہوئے کل اجلاس کا بائیکاٹ کیا، لیکن یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ بائیکاٹ آگے بھی جاری رہے گا یا صرف اسی اجلاس تک محدود تھا۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون نے حکومت کی عدم شرکت کے باعث کل کا اجلاس 5 مارچ تک ملتوی کر دیا ہے۔

جمعرات-05 شعبان 1445ہجری، 15 فروری 2024، شمارہ نمبر[16515]