بحرین کی دفاعی فورس نے کل پیر کے روز یمن میں حوثی ملیشیا کی طرف سے کیے گئے ڈرون حملے میں اپنے دو جوانوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا ہے۔
بحرین ڈیفنس فورس کی جانب سے کل پیر کی شام جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے، جسے بحرین نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ: "عرب اتحادی افواج میں شامل بحرین ڈیفنس فورس کا ایک آفسر اور ایک جوان مملکت سعودی عرب کی جنوبی سرحدوں کے دفاع کے لیے اپنا قومی فریضہ ادا کرتے ہوئے شہید ہوگئے ہیں جب کہ اس کاروائی میں شامل اس کے متعدد جوان زخمی ہوگئے ہیں، جو کہ عرب اتحادی افواج کے آپریشن (فیصلہ کن طوفان) اور (امید کی بحالی) میں شامل تھے۔
بیان میں کہا گیا ہے: "حوثیوں کی جانب سے یہ بزدلانہ دہشت گردی کی کارروائی برادر مملکت سعودی عرب کی جنوبی سرحد پر تعینات بحرینی ڈیوٹی فورس کے ٹھکانوں پر ڈرون طیاروں کے ذریعے حملہ کر کے کی گئی، جب کہ یمن کے جنگی فریقین میں عسکری کاروائیاں بند ہو چکی ہے۔" (...)
منگل-11 ربیع الاول 1445ہجری، 26 ستمبر 2023، شمارہ نمبر[16373]