جنوبی لیبیا میں سیلاب کے خطرے کی وارننگ جاری

18 ستمبر 2023 کو لیبیا کے شہر درنہ میں تباہ کن طوفان اور سیلاب کے نتیجے میں تباہ ہونے والی عمارتوں اور گھروں کا ایک منظر (رائٹرز)
18 ستمبر 2023 کو لیبیا کے شہر درنہ میں تباہ کن طوفان اور سیلاب کے نتیجے میں تباہ ہونے والی عمارتوں اور گھروں کا ایک منظر (رائٹرز)
TT

کل اتوار کے روز لیبیا کی اتحادی حکومت کے وزیر داخلہ عماد طرابلسی نے وادیوں کے راستے میں واقع تمام مکانات کو خالی کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں جو جنوب مغربی لیبیا میں غات کے علاقے میں شدید بارشوں کا شکار ہو سکتے ہیں۔

حکومت کے سرکاری پلیٹ فارم نے اپنے فیس بک پیج پر بتایا کہ حکومتی ایمرجنسی اور فوری امدادی ٹیم کے سربراہ بدر الدین التومی نے "عوامی خدمات، پانی اور سیوریج کی کمپنیوں اور قومی حفاظتی ادارے کو غات شہر میں منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے تاکہ وہ بارشوں اور وادیوں میں سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے کسی بھی نقصان سے بچنے کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔"

لیبیا کے "الاحرار" ٹی وی نے موسمیاتی مرکز کے میڈیا ڈائریکٹر محی الدین علی کے حوالے سے کہا کہ ملک کے جنوب مغرب میں گرج چمک کے ساتھ بادلوں میں اضافے کے بعد خطرے کا درجہ نارنجی رنگ تک یعنی متوسط حد تک بڑھ گیا ہے، جس پر انہوں نے محتاط رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔

لیبیا کے الساعہ ( 24 الیکٹرانک) اخبار نے رپورٹ کیا ہے کہ ملک کے جنوب میں اوباری سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے وادیوں اور نشیبی علاقوں کے قریب رہنے والے شہریوں کو "اور خاص طور پر اوباری اور غات شہر کو جوڑنے والے روڈ پر بارش کے پانی کی بلند سطح اور وادیوں میں پانی کے سبب خبردار کیا ہے۔"  (...)

پیر-17 ربیع الاول 1445ہجری، 02 اکتوبر 2023، شمارہ نمبر[16379]

مصر اور ترکیا "نئے صفحہ" کا آغاز کر رہے ہیں

سیسی قاہرہ میں اردگان سے ملاقات کرتے ہوئے (مصری ایوان صدر)

مصر اور ترکیا نے دوطرفہ تعلقات کی راہ میں ایک "نئے دور" کا آغاز کیا اور کل (بروز بدھ)، قاہرہ نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور ان کے ترک ہم منصب رجب طیب اردگان کے درمیان ایک سربراہی اجلاس کی میزبانی کی۔ جب کہ اردگان نے گذشتہ 11 سال سے زائد عرصے میں پہلی بار مصر کا دورہ کیا ہے۔

السیسی نے اردگان کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ "یہ دورہ ہمارے دونوں ممالک کے درمیان ایک نیا صفحہ کھولتا ہے، جو ہمارے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دے گا۔" انہوں نے آئندہ اپریل میں ترکی کے دورے کی دعوت قبول کرنے کا اظہار کیا۔

جب کہ دونوں صدور کے درمیان ہونے والی بات چیت میں دوطرفہ اور علاقائی سطح پر مشترکہ تعاون کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت ہوئی۔

اردگان نے وضاحت کی کہ بات چیت میں غزہ کی جنگ سرفہرست رہی۔ جب کہ انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی حکومت پر "قتل عام کی پالیسی اپنانے" کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ غزہ پر بمباری نیتن یاہو کی طرف سے ایک "جنونی فعل" ہے۔ دوسری جانب، السیسی نے زور دیا کہ انہوں نے ترک صدر کے ساتھ غزہ میں "جنگ بندی" کی ضرورت پر اتفاق کیا ہے۔ (...)

جمعرات-05 شعبان 1445ہجری، 15 فروری 2024، شمارہ نمبر[16515]