"عرب اتحاد" کا ایک وفد یمن کے شہر حجہ میں حکام سے ملاقات کر رہا ہے

اتحادی وفد یمن کے گورنریٹ حجہ کے دورے کے دوران (الشرق الاوسط)
اتحادی وفد یمن کے گورنریٹ حجہ کے دورے کے دوران (الشرق الاوسط)
TT

"عرب اتحاد" کا ایک وفد یمن کے شہر حجہ میں حکام سے ملاقات کر رہا ہے

اتحادی وفد یمن کے گورنریٹ حجہ کے دورے کے دوران (الشرق الاوسط)
اتحادی وفد یمن کے گورنریٹ حجہ کے دورے کے دوران (الشرق الاوسط)

یمن میں قانونی حکومت کی حمایتی عرب اتحادی افواج کے ایک وفد نے حجہ کے گورنر عبدالکریم السنینی کے ہمراہ حجہ گورنریٹ کا دورہ کیا۔ اس دورے میں حجہ، میدی، حیران اور الجعدہ سمیت متعدد ڈائریکٹوریٹ شامل تھے، جب کہ اس وفد کے ساتھ شاہ سلمان انسانی امداد اور ریلیف سینٹر کے نمائندے بھی موجود تھے۔

یمنی حکام کے ساتھ تعاون کے فریم ورک میں ہونے والی اس ملاقات میں حجہ کے گورنر اور مقامی حکام سے مستقبل میں تعاون کو بڑھانے کی راہوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جب کہ عرب اتحاد اس دورے کے نتیجے میں سامنے آنے والی سفارشات کا مطالعہ کر رہا ہے تاکہ بڑے اہداف کو حاصل کیا جا سکے جن کا اعلان بعد میں ان کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

اس دورے کا مقصد حجہ گورنریٹ میں بے گھر خاندانوں کو مدد فراہم کرنے کے لیے ایک شیلٹر پروجیکٹ کے قیام کا مطالعہ کرنا اور اب تک مکمل ہونے والے منصوبوں جیسے کنویں، پانی صاف کرنے کے پلانٹ، اسکول اور صحت کے مراکز کا جائزہ لینا۔

سول ملٹری آپریشنز کے ڈائریکٹر میجر جنرل عبداللہ الحبابی کی سربراہی میں اس وفد کے دورے کے دوران الجعدہ ہیلتھ ہسپتال کے کچھ شعبوں کا افتتاح کرنا شامل تھا، جو کہ علاقے میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے جاری کوششوں کے ضمن میں ہے۔ اس کے علاوہ حیران میں کنویں کی تعمیر اور پانی کو صاف کرنے کے منصوبے کے بارے میں بھی وفد کو آگاہ کیا گیا۔

پیر-15 ربیع الثاني 1445ہجری، 30 اکتوبر 2023، شمارہ نمبر[16407]

مصر اور ترکیا "نئے صفحہ" کا آغاز کر رہے ہیں

سیسی قاہرہ میں اردگان سے ملاقات کرتے ہوئے (مصری ایوان صدر)

مصر اور ترکیا نے دوطرفہ تعلقات کی راہ میں ایک "نئے دور" کا آغاز کیا اور کل (بروز بدھ)، قاہرہ نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور ان کے ترک ہم منصب رجب طیب اردگان کے درمیان ایک سربراہی اجلاس کی میزبانی کی۔ جب کہ اردگان نے گذشتہ 11 سال سے زائد عرصے میں پہلی بار مصر کا دورہ کیا ہے۔

السیسی نے اردگان کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ "یہ دورہ ہمارے دونوں ممالک کے درمیان ایک نیا صفحہ کھولتا ہے، جو ہمارے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دے گا۔" انہوں نے آئندہ اپریل میں ترکی کے دورے کی دعوت قبول کرنے کا اظہار کیا۔

جب کہ دونوں صدور کے درمیان ہونے والی بات چیت میں دوطرفہ اور علاقائی سطح پر مشترکہ تعاون کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت ہوئی۔

اردگان نے وضاحت کی کہ بات چیت میں غزہ کی جنگ سرفہرست رہی۔ جب کہ انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی حکومت پر "قتل عام کی پالیسی اپنانے" کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ غزہ پر بمباری نیتن یاہو کی طرف سے ایک "جنونی فعل" ہے۔ دوسری جانب، السیسی نے زور دیا کہ انہوں نے ترک صدر کے ساتھ غزہ میں "جنگ بندی" کی ضرورت پر اتفاق کیا ہے۔ (...)

جمعرات-05 شعبان 1445ہجری، 15 فروری 2024، شمارہ نمبر[16515]