سوڈان میں دنیا بھر میں بے گھر بچوں کی سب سے بڑی تعداد سوڈان میں ریکارڈ کی گئی ہے: "یونیسیف"

دارفور کے علاقے میں تنازعات سے فرار ہونے والے بے گھر افراد چاڈ کے عارضی کیمپ ادری میں، 19 جولائی (رائٹرز) 
دارفور کے علاقے میں تنازعات سے فرار ہونے والے بے گھر افراد چاڈ کے عارضی کیمپ ادری میں، 19 جولائی (رائٹرز) 
TT

"عرب ورلڈ نیوز ایجنسی" کے مطابق، اقوام متحدہ میں بچوں کی تنظیم (یونیسیف) نے اتوار کے روز کہا ہے کہ دنیا میں بے گھر بچوں کی سب سے زیادہ تعداد سوڈان میں ریکارڈ کی گئی ہے، جیسا کہ "تقریباً 30 لاکھ بچے نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔"

اقوام متحدہ کی تنظیم نے خانہ جنگی کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا کہ جنگ میں مزید اضافہ بچوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو اپنے گھروں سے بھاگنے پر مجبور کرے گا، جس سے وہ مزید تشدد، بدسلوکی اور استحصال کے خطرے سے دوچار ہوں گے۔

"یونیسیف" نے گزشتہ ہفتے رپورٹ کیا کہ سوڈان میں 5 سال سے کم عمر کے 7 لاکھ بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں، اور اگر ان کی مناسب دیکھ بھال نہ کی گئی تو موت کا خطرہ ہے۔ تنظیم نے نشاندہی کی کہ سوڈان میں 6 ماہ کی جنگ نے ملک کو افراتفری کی حالت میں ڈال دیا ہے اور اس کے بعد فاقوں کے شکار خاندانوں کی تعداد تقریباً دوگنی ہو گئی ہے، جسا کہ "فرنسیسی پریس ایجنسی" نے رپورٹ کیا ہے۔

جب کہ اعداد و شمار، کہ جس میں کل تعداد کو مدنظر نہیں رکھا جاتا، کے مطابق اس تنازعے کے نتیجے میں  9,000 سے زیادہ افراد ہلاک اور لاکھوں لوگ ملک کے اندر اور باہر نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ جب کہ اس سے صحت کے بحران میں مزید اضافہ ہوا ہے اور نصف سے زیادہ آبادی کو زندہ رہنے کے لیے انسانی امداد کی ضرورت ہے۔

پیر-15 ربیع الثاني 1445ہجری، 30 اکتوبر 2023، شمارہ نمبر[16407]

مصر اور ترکیا "نئے صفحہ" کا آغاز کر رہے ہیں

سیسی قاہرہ میں اردگان سے ملاقات کرتے ہوئے (مصری ایوان صدر)

مصر اور ترکیا نے دوطرفہ تعلقات کی راہ میں ایک "نئے دور" کا آغاز کیا اور کل (بروز بدھ)، قاہرہ نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور ان کے ترک ہم منصب رجب طیب اردگان کے درمیان ایک سربراہی اجلاس کی میزبانی کی۔ جب کہ اردگان نے گذشتہ 11 سال سے زائد عرصے میں پہلی بار مصر کا دورہ کیا ہے۔

السیسی نے اردگان کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ "یہ دورہ ہمارے دونوں ممالک کے درمیان ایک نیا صفحہ کھولتا ہے، جو ہمارے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دے گا۔" انہوں نے آئندہ اپریل میں ترکی کے دورے کی دعوت قبول کرنے کا اظہار کیا۔

جب کہ دونوں صدور کے درمیان ہونے والی بات چیت میں دوطرفہ اور علاقائی سطح پر مشترکہ تعاون کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت ہوئی۔

اردگان نے وضاحت کی کہ بات چیت میں غزہ کی جنگ سرفہرست رہی۔ جب کہ انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی حکومت پر "قتل عام کی پالیسی اپنانے" کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ غزہ پر بمباری نیتن یاہو کی طرف سے ایک "جنونی فعل" ہے۔ دوسری جانب، السیسی نے زور دیا کہ انہوں نے ترک صدر کے ساتھ غزہ میں "جنگ بندی" کی ضرورت پر اتفاق کیا ہے۔ (...)

جمعرات-05 شعبان 1445ہجری، 15 فروری 2024، شمارہ نمبر[16515]