شام میں انسانی حقوق کی رصدگاہ نے کل (منگل) کے روز کہا کہ دیر الزور کے مشرقی دیہی علاقوں میں العمر آئل فیلڈ میں بین الاقوامی اتحاد کے شام کے سب سے بڑے اڈے سے سخت دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
رصدگاہ نے مزید کہا کہ دھماکوں کی وجوہات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں مل سکیں۔
رصدگاہ نے اشارہ کیا کہ حال ہی میں شام کی سرزمین کے اندر موجود امریکی فوجی اڈوں میں سخت فوجی مشقوں کا مشاہدہ کیا گیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ایران نواز دھڑوں کی طرف سے ڈرون حملوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
جیسا کہ رصد گاہ نے جمعہ کے روز اطلاع دی تھی کہ دیر الزور کے مشرقی دیہی علاقوں میں ایرانی حمایت یافتہ دھڑوں کے ٹھکانوں پر امریکی حملوں کے نتیجے میں ہلاکتیں اور زخمی ہوئے ہیں۔
امریکی وزارت دفاع (پینٹاگون) نے اپنے جمعہ کے روز کے بیان میں وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کے بیان کو نقل کیا کہ امریکی افواج نے مشرقی شام میں دو تنصیبات پر حملے کیے ہیں، جو کہ ایرانی پاسداران انقلاب اور اس سے منسلک گروپوں کے زیر استعمال تھے۔
آسٹن نے کہا کہ یہ حملے ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروہوں کی جانب سے شام اور عراق میں امریکی اہلکاروں کے خلاف جاری سلسلہ وار حملوں کے جواب میں کیے گئے ہیں۔
بدھ-17 ربیع الثاني 1445ہجری، 01 نومبر 2023، شمارہ نمبر[16409]