اسرائیل کے زیر حراست فلسطینی قیدی... زمان و مکان سے منقطع قید در قید

(فیس بک) پر "فلسطینی قیدی کلب" کے صفحہ سے لی گئی انفوگرافک
(فیس بک) پر "فلسطینی قیدی کلب" کے صفحہ سے لی گئی انفوگرافک
TT

اسرائیل کے زیر حراست فلسطینی قیدی... زمان و مکان سے منقطع قید در قید

(فیس بک) پر "فلسطینی قیدی کلب" کے صفحہ سے لی گئی انفوگرافک
(فیس بک) پر "فلسطینی قیدی کلب" کے صفحہ سے لی گئی انفوگرافک

اسرائیلی جیلوں میں قید تمام فلسطینی قیدیوں کے بدلے تمام اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرنے یا "سب کے بدلے سب اور فوری رہائی" کا معاملہ اسرائیلی جنگی انتظامیہ کی جانب سے بہت سی رکاوٹوں کے باوجود ذہنوں کا اپنی جانب مائل کر رہا ہے اور ملک میں نقشے کے دونوں اطراف میں قائل ہونے کے لیے کافی ہے، جیسا کہ یہ اب دنیا بھر کے ممالک میں بھی یہ ایک وسیع عوامی مطالبے میں بدل چکا ہے۔

جیسا کہ اسرائیل میں سیاسی اور سیکورٹی رہنماؤں کی عادت ہے کہ وہ اس بات کو اپنے قائدانہ فخر کی بنا پر قبول نہیں کر سکتے، کیونکہ اگر وہ کسی معاہدے پر راضی ہوئے بھی تو وہ یہ ظاہر کرنا پسند کریں گے کہ گویا انہیں اس پر مجبور کیا گیا ہے۔ حالانکہ یہودی مذہب قیدیوں کے فدیہ کو اللہ کے ہاں ایک بہترین عمل قرار دیتا ہے۔ یہاں تک کہ جب وہ ماضی میں قیدیوں کے تبادلے پر راضی ہوئے تھے، تب بھی انہوں نے اپنے شہریوں کی جانوں کی پرواہ کرنے والے رہنماؤں کی طرح اچھا کام نہیں کیا کہ اپنے قیمتی شہریوں کی واپسی کے بدلے ہزاروں فلسطینی قیدیوں کو چھوڑ دیتے۔ لیکن اسرائیلی تاریخ میں اس طرح کے معاہدے کی حمایت میں متعدد سینئر جرنیل سامنے آئے، مثال کے طور پر سابق وزیر اعظم ایہود بارک، سابق آرمی چیف آف اسٹاف اور سابق وزیر دفاع شاول موفاز، فوجی قیادت کے سب سے زیادہ ناقد سمجھے جانے والے جنرل یتزاک برک اور جنرل امرم متزنا، لیکن اس کے بعد اس موقف نے ایک نیا رخ اختیار کرنا شروع کر دیا، جس کے بعد اخبارات میں اداریے شائع ہوئے اور تجزیہ نگاروں کے موقف سامنے آئے۔(...)

جمعرات-18ربیع الثاني 1445ہجری، 02 نومبر 2023، شمارہ نمبر[16410]



امیر کویت نے قومی اسمبلی تحلیل کر دی

کویت کی قومی اسمبلی کے گزشتہ اجلاس کا منظر (کونا)
کویت کی قومی اسمبلی کے گزشتہ اجلاس کا منظر (کونا)
TT

امیر کویت نے قومی اسمبلی تحلیل کر دی

کویت کی قومی اسمبلی کے گزشتہ اجلاس کا منظر (کونا)
کویت کی قومی اسمبلی کے گزشتہ اجلاس کا منظر (کونا)

کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے نئے امیری عہد میں سیاسی بحران پھوٹنے کے بعد کل (جمعرات) شام جاری کردہ ایک امیری فرمان کے ذریعے قومی اسمبلی (پارلیمنٹ) کو تحلیل کر دیا۔ خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے ایک نمائندے کی جانب سے "امیر کی شخصیت کے لیے نامناسب" جملے کے استعمال کرنے اور پھر نمائندوں کا اس کی رکنیت منسوخ کرنے سے انکار کرنے کے بعد حکومت نے پارلیمنٹ کے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا تھا۔

امیری فرمان میں کہا گیا کہ پارلیمنٹ کی تحلیل "قومی اسمبلی کی جانب سے آئینی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جان بوجھ کر اہانت آمیز نامناسب جملوں کا استعمال کرنے کی بنیاد پر آئین اور اس کے آرٹیکل 107 کا جائزہ لینے کے بعد کی گئی ہے، جیسا کہ وزیر اعظم نے وزارتی کابینہ کی منظوری کے بعد اس کی تجویز دی تھی۔"

کویتی آئینی ماہر ڈاکٹر محمد الفیلی نے "الشرق الاوسط" کو وضاحت کی کہ قومی اسمبلی کو امیری فرمان کے مطابق تحلیل کرنا "آئینی تحلیل شمار ہوتا ہے کیونکہ یہ آئین کے آرٹیکل 107 کی شرائط کے مطابق ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ تحلیل کا حکم نامہ "جائز ہے اور وجوہات حقیقی طور پر موجود ہیں۔" جہاں تک نئے انتخابات کی تاریخ طے کرنے کا تعلق ہے تو الفیلی نے کہا کہ "انتخابات سے متعلق حکم نامہ بعد میں جاری کیا جائے گا، جب کہ یہ کافی ہے کہ اس حکم نامے میں آئین کا حوالہ دیا گیا ہے اور آئین یہ تقاضہ کرتا ہے کہ اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد دو ماہ کے اندر انتخابات کروائے جائیں۔" (...)

جمعہ-06 شعبان 1445ہجری، 16 فروری 2024، شمارہ نمبر[16516]