شکری نے واشنگٹن میں مصر کے موقف کا اعادہ کیا کہ وہ بے گھر فلسطینیوں کی نقل مکانی یا ان کی دوبارہ آباد کاری کو مسترد کرتا ہے

انہوں نے امریکی دورے کے دوران غزہ میں فوری جنگ بندی کو ترجیح دینے پر زور دیا

کل منگل کے روز بے گھر فلسطینی لوگ خان یونس سے رفح کی جانب جاتے ہوئے (ڈی پی اے)
کل منگل کے روز بے گھر فلسطینی لوگ خان یونس سے رفح کی جانب جاتے ہوئے (ڈی پی اے)
TT

شکری نے واشنگٹن میں مصر کے موقف کا اعادہ کیا کہ وہ بے گھر فلسطینیوں کی نقل مکانی یا ان کی دوبارہ آباد کاری کو مسترد کرتا ہے

کل منگل کے روز بے گھر فلسطینی لوگ خان یونس سے رفح کی جانب جاتے ہوئے (ڈی پی اے)
کل منگل کے روز بے گھر فلسطینی لوگ خان یونس سے رفح کی جانب جاتے ہوئے (ڈی پی اے)

مصری وزارت خارجہ کے ترجمان احمد ابو زید نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ سامح شکری نے اپنے موجودہ دورہ امریکہ کے دوران غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی پر زور دینے، فلسطینی شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے اور منظم انداز میں انسانی امداد پہنچانے کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔

مصری ترجمان ابو زید نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ شکری نے اپنے ملک کے موقف کی بھی توثیق کی کہ "وہ فلسطینی پناہ گزینوں اور بے گھر افراد کی جبری نقل مکانی یا انہیں اپنی سرزمین سے باہر دوبارہ آباد کرنے کی تمام صورتوں کو مسترد کرتے ہیں۔" انہوں نے مصر کی خواہش کا بھی اظہار کیا کہ وہ چاہتا ہے کہ امریکی انتظامیہ اس کی مخالفت کا احترام کرے۔"

ترجمان نے بتایا کہ شکری نے اپنے دورے کا آغاز امریکی سینیٹ کے رہنماؤں سے ملاقاتوں سے کیا۔

بدھ-22 جمادى الأول 1444 ہجری، 06 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16444]

کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
TT

کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)

کل بدھ کے روز کویت میں سیاسی بحران کے آثار نمودار ہوئے، جنہیں اس نئے امیری دور میں پہلی بار دیکھا گیا، جب امیر کویت کے خطاب کے جواب میں بحث کے دوران ایک نمائندے کی طرف سے کی جانے والی مضمر "توہین" کے خلاف حکومت احتجاج کرتے ہوئے پارلیمانی اجلاس میں شرکت سے غائب رہی۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون کی جانب سے رکن پارلیمنٹ عبدالکریم الکندری کی مداخلت کو پارلیمنٹ سے منسوخ کرنے کے مطالبے کے بعد، نمائندوں کی اکثریت نے (44 ووٹوں کے ساتھ) الکندری کی مداخلت کو منسوخ نہ کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔ منسوخی کا مطالبہ کرنے والوں نے مداخلت کو امیر کی ذاتی توہین سے تعبیر کیا، جو آئین کی خلاف ورزی ہے۔

حکومت نے پارلیمنٹ کی کاروائی پر اعتراض کرتے ہوئے کل اجلاس کا بائیکاٹ کیا، لیکن یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ بائیکاٹ آگے بھی جاری رہے گا یا صرف اسی اجلاس تک محدود تھا۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون نے حکومت کی عدم شرکت کے باعث کل کا اجلاس 5 مارچ تک ملتوی کر دیا ہے۔

جمعرات-05 شعبان 1445ہجری، 15 فروری 2024، شمارہ نمبر[16515]