حوثیوں کے بحیرہ احمر میں پھر سے حملے

یمنی کوسٹ گارڈ کی طرف سے ضبط کیا گیا اسلحہ اور گولہ بارود جو حوثیوں کو اسمگل کیا جا رہا تھا (سبا)
یمنی کوسٹ گارڈ کی طرف سے ضبط کیا گیا اسلحہ اور گولہ بارود جو حوثیوں کو اسمگل کیا جا رہا تھا (سبا)
TT

حوثیوں کے بحیرہ احمر میں پھر سے حملے

یمنی کوسٹ گارڈ کی طرف سے ضبط کیا گیا اسلحہ اور گولہ بارود جو حوثیوں کو اسمگل کیا جا رہا تھا (سبا)
یمنی کوسٹ گارڈ کی طرف سے ضبط کیا گیا اسلحہ اور گولہ بارود جو حوثیوں کو اسمگل کیا جا رہا تھا (سبا)

یمن کے حوثیوں نے بحیرہ احمر میں پھر سے حملے کیے ہیں، جو کہ واشنگٹن کی طرف سے "خوشحالی کے محافظ" نامی اتحاد کا اعلان کرنے اور برطانیہ کی طرف سے اپنے مفادات کے تحفظ اور بین الاقوامی نیویگیشن کو خطروں سے محفوظ بنانے کے عہد کے باوجود ہے۔

کل اتوار کے روز یمنی کوسٹ گارڈ فورسز نے دو کشتیوں کو پکڑنے کی اطلاع دی جو حوثی باغیوں کی جانب اسمگل شدہ اسلحہ اور گولہ بارود لے کر جا رہیں تھیں۔ دوسری جانب برطانوی وزیر دفاع گرانٹ شیپس نے کہا کہ حوثی گروپ کے تجارتی جہازوں پر حملے بین الاقوامی تجارت اور پرامن سمندری نقل و حرکت کے لیے براہ راست خطرہ ہیں۔

شیپس نے برطانوی اخبار "دی ٹائمز" کو انٹرویو دیتے ہوئے تصدیق کی کہ لندن کسی بھی سمندری راستے کو اور خاص طور پر بحیرہ احمر کو ممنوعہ زون نہیں بننے دے گا۔

اسی ضمن میں، واشنگٹن نے کہا کہ اس نے 4 حوثی ڈرون طیاروں کو مار گرایا جو اس کے ایک ڈسٹرائر کو نشانہ بنا رہے تھے، جب کہ دو جہازوں سے بغیر کسی نقصان کے حملے کی اطلاع ملنے پر اس کے دو میزائلوں نے جہاز رانی کے راستوں کو نشانہ بنایا۔

دوسری جانب، حوثی گروپ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کل کہا کہ ایک امریکی جنگی جہاز نے ان کے گروپ سے تعلق رکھنے والے جاسوس طیارے کو مار گرانے کے لیے فائرنگ کی اور ایک امریکی میزائل گابون سے تعلق رکھنے والے بحری جہاز کے قریب پھٹ کر گر گیا، جب کہ یہ بحری جہاز روس سے روانہ ہونے کے بعد جنوبی بحیرہ احمر کی طرف جا رہا تھا۔(…)

پیر-12 جمادى الآخر 1445ہجری، 25 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16463]



امیر کویت نے قومی اسمبلی تحلیل کر دی

کویت کی قومی اسمبلی کے گزشتہ اجلاس کا منظر (کونا)
کویت کی قومی اسمبلی کے گزشتہ اجلاس کا منظر (کونا)
TT

امیر کویت نے قومی اسمبلی تحلیل کر دی

کویت کی قومی اسمبلی کے گزشتہ اجلاس کا منظر (کونا)
کویت کی قومی اسمبلی کے گزشتہ اجلاس کا منظر (کونا)

کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے نئے امیری عہد میں سیاسی بحران پھوٹنے کے بعد کل (جمعرات) شام جاری کردہ ایک امیری فرمان کے ذریعے قومی اسمبلی (پارلیمنٹ) کو تحلیل کر دیا۔ خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے ایک نمائندے کی جانب سے "امیر کی شخصیت کے لیے نامناسب" جملے کے استعمال کرنے اور پھر نمائندوں کا اس کی رکنیت منسوخ کرنے سے انکار کرنے کے بعد حکومت نے پارلیمنٹ کے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا تھا۔

امیری فرمان میں کہا گیا کہ پارلیمنٹ کی تحلیل "قومی اسمبلی کی جانب سے آئینی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جان بوجھ کر اہانت آمیز نامناسب جملوں کا استعمال کرنے کی بنیاد پر آئین اور اس کے آرٹیکل 107 کا جائزہ لینے کے بعد کی گئی ہے، جیسا کہ وزیر اعظم نے وزارتی کابینہ کی منظوری کے بعد اس کی تجویز دی تھی۔"

کویتی آئینی ماہر ڈاکٹر محمد الفیلی نے "الشرق الاوسط" کو وضاحت کی کہ قومی اسمبلی کو امیری فرمان کے مطابق تحلیل کرنا "آئینی تحلیل شمار ہوتا ہے کیونکہ یہ آئین کے آرٹیکل 107 کی شرائط کے مطابق ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ تحلیل کا حکم نامہ "جائز ہے اور وجوہات حقیقی طور پر موجود ہیں۔" جہاں تک نئے انتخابات کی تاریخ طے کرنے کا تعلق ہے تو الفیلی نے کہا کہ "انتخابات سے متعلق حکم نامہ بعد میں جاری کیا جائے گا، جب کہ یہ کافی ہے کہ اس حکم نامے میں آئین کا حوالہ دیا گیا ہے اور آئین یہ تقاضہ کرتا ہے کہ اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد دو ماہ کے اندر انتخابات کروائے جائیں۔" (...)

جمعہ-06 شعبان 1445ہجری، 16 فروری 2024، شمارہ نمبر[16516]