گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ میں اپنی زمینی کاروائیوں کو تیز کر دیا، جس کے نتیجے میں پٹی کے جنوب کی طرف بڑے پیمانے پر نقل مکانی شروع ہو گئی ہے، جب کہ یہ اسرائیلی فوج کی زمینی کاروائی کے پہلے ہفتوں کے بعد شمالی غزہ آبادی سے تقریباً خالی ہو گیا ہے، کیونکہ اس نے یہاں کی آبادی سے جنوب کی سمت چلے جانے کا مطالبہ کیا تھا۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق، وسطی پٹی پر اسرائیلی بمباری سے فرار ہونے والے دسیوں ہزار افراد جنوبی سمت کے آخری علاقے رفح پہنچ گئے ہیں جو پہلے سے ہی پُر ہجوم علاقہ ہے۔
غزہ کے رہائشیوں نے بتایا کہ گزشتہ روز درجنوں افراد مارے گئے جب کہ بے گھر افراد کی ایک بڑی تعداد گاڑیوں پر اور پیدل رفح پہنچی ہے اور جن لوگوں کو پرہجوم پناہ گاہوں میں جگہ نہیں ملی انہوں نے سڑکوں کے اطراف خیمے لگا لیے ہیں۔ (...)
ہفتہ-17 جمادى الآخر 1445ہجری، 30 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16468]