فلسطینیوں کی جانب سے جنگ کے "اگلے روز" سے متعلق اسرائیلی منصوبہ مسترد

کل جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر رفح میں بے گھر افراد کے کیمپ میں ایک فلسطینی لڑکی بیساکھی کی مدد سے چل رہی ہے (روئٹرز)
کل جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر رفح میں بے گھر افراد کے کیمپ میں ایک فلسطینی لڑکی بیساکھی کی مدد سے چل رہی ہے (روئٹرز)
TT

کل فلسطینیوں نے غزہ میں جنگ کے اگلے مرحلے کے لیے اسرائیل کے منصوبے کو مسترد کر دیا ہے جو اسرائیل کے جامع سیکیورٹی کنٹرول کے تحت مستقبل میں پٹی میں فلسطینی ادارے سے متعلق ہے۔

فلسطینی وزارت خارجہ نے ان امور سے خبردار کیا جسے اس نے "جنگ کے بعد اگلے روز کا تماشہ" قرار دیا، جس میں پٹی کے انتظامی امور بھی شامل ہیں۔ فلسطینی وزارت نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ "یہ تماشہ نسل کشی کی جنگ کے تسلسل، فلسطینی کاز کو ختم کرنے اور فلسطینی عوام سے متعلق ایک اندرونی معاملے پر اسرائیل کی بطور قابض قوت کے اس میں شمولیت کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔" اس نے زور دیا کہ اس کی بجائے غزہ میں جنگ بندی اور "نسل کشی کی جنگ کو روکنے" کو ترجیح دی جانی چاہیے۔ (...)

ہفتہ-24 جمادى الآخر 1445ہجری، 06 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16475]

کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
TT

کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)

کل بدھ کے روز کویت میں سیاسی بحران کے آثار نمودار ہوئے، جنہیں اس نئے امیری دور میں پہلی بار دیکھا گیا، جب امیر کویت کے خطاب کے جواب میں بحث کے دوران ایک نمائندے کی طرف سے کی جانے والی مضمر "توہین" کے خلاف حکومت احتجاج کرتے ہوئے پارلیمانی اجلاس میں شرکت سے غائب رہی۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون کی جانب سے رکن پارلیمنٹ عبدالکریم الکندری کی مداخلت کو پارلیمنٹ سے منسوخ کرنے کے مطالبے کے بعد، نمائندوں کی اکثریت نے (44 ووٹوں کے ساتھ) الکندری کی مداخلت کو منسوخ نہ کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔ منسوخی کا مطالبہ کرنے والوں نے مداخلت کو امیر کی ذاتی توہین سے تعبیر کیا، جو آئین کی خلاف ورزی ہے۔

حکومت نے پارلیمنٹ کی کاروائی پر اعتراض کرتے ہوئے کل اجلاس کا بائیکاٹ کیا، لیکن یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ بائیکاٹ آگے بھی جاری رہے گا یا صرف اسی اجلاس تک محدود تھا۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون نے حکومت کی عدم شرکت کے باعث کل کا اجلاس 5 مارچ تک ملتوی کر دیا ہے۔

جمعرات-05 شعبان 1445ہجری، 15 فروری 2024، شمارہ نمبر[16515]