ہاکسٹین کو لبنان اور اسرائیل کے درمیان "سفارتی حل کے ضائع ہونے" کا خدشہ ہے

ہاکسٹین لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بیری سے ملاقات کرنے سے پہلے (ای پی اے)
ہاکسٹین لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بیری سے ملاقات کرنے سے پہلے (ای پی اے)
TT

ہاکسٹین کو لبنان اور اسرائیل کے درمیان "سفارتی حل کے ضائع ہونے" کا خدشہ ہے

ہاکسٹین لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بیری سے ملاقات کرنے سے پہلے (ای پی اے)
ہاکسٹین لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بیری سے ملاقات کرنے سے پہلے (ای پی اے)

امریکی خصوصی ایلچی آموس ہاکسٹین کا اچانک دورہ، لبنان اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لیے کوئی واضح اقدام نہیں ہے، لیکن وہ "لبنان میں جنگ کو پھیلنے سے روکنے کے اقدام کے لیے امریکی عزم" کے خواہاں تھے۔ دریں اثنا، ان سے ملاقات کرنے والے اہلکاروں نے اطلاع دی کہ انہوں نے فوری اقدام پر زور دیا "کیونکہ اسرائیل کی جانب سے سفارتی حل کے لیے وقت ختم ہو رہا ہے۔"

ہاکسٹین نے بیروت سے اسرائیل کی جانب حل کے لیے ایک "تنگ کھڑکی" کے بارے میں بات کی، جب کہ ہاکسٹین کی روانگی کے چند گھنٹے بعد ہی اسرائیلی فضائیہ کے طیاروں نے بیروت پر کم اونچائی پر پروازیں کیں۔

ہاکسٹین نے بیروت سے روانہ ہونے سے قبل پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری، وزیر اعظم نجیب میقاتی اور آرمی کمانڈر جنرل جوزف عون سے ملاقات کی۔

اسپیکر بری نے "الشرق الاوسط" کو بتایا کہ ہاکسٹین "کوئی پہل کاری نہیں بلکہ نظریات لے کر آئے تھے اور ہم نے بدلے میں دوسرے نظریات پیش کیے ہیں۔" انہوں نے مزید کہا: "ہم ہر چیز پر متفق نہیں تھے، لیکن ہم ان کے نظریات کا مطالعہ کریں گے اور وہ ہمارے نظریات کا مطالعہ کرکے دوبارہ اجلاس میں واپس آئیں گے۔" (...)

جمعہ-30 جمادى الآخر 1445ہجری، 12 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16481]



امیر کویت نے قومی اسمبلی تحلیل کر دی

کویت کی قومی اسمبلی کے گزشتہ اجلاس کا منظر (کونا)
کویت کی قومی اسمبلی کے گزشتہ اجلاس کا منظر (کونا)
TT

امیر کویت نے قومی اسمبلی تحلیل کر دی

کویت کی قومی اسمبلی کے گزشتہ اجلاس کا منظر (کونا)
کویت کی قومی اسمبلی کے گزشتہ اجلاس کا منظر (کونا)

کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے نئے امیری عہد میں سیاسی بحران پھوٹنے کے بعد کل (جمعرات) شام جاری کردہ ایک امیری فرمان کے ذریعے قومی اسمبلی (پارلیمنٹ) کو تحلیل کر دیا۔ خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے ایک نمائندے کی جانب سے "امیر کی شخصیت کے لیے نامناسب" جملے کے استعمال کرنے اور پھر نمائندوں کا اس کی رکنیت منسوخ کرنے سے انکار کرنے کے بعد حکومت نے پارلیمنٹ کے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا تھا۔

امیری فرمان میں کہا گیا کہ پارلیمنٹ کی تحلیل "قومی اسمبلی کی جانب سے آئینی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جان بوجھ کر اہانت آمیز نامناسب جملوں کا استعمال کرنے کی بنیاد پر آئین اور اس کے آرٹیکل 107 کا جائزہ لینے کے بعد کی گئی ہے، جیسا کہ وزیر اعظم نے وزارتی کابینہ کی منظوری کے بعد اس کی تجویز دی تھی۔"

کویتی آئینی ماہر ڈاکٹر محمد الفیلی نے "الشرق الاوسط" کو وضاحت کی کہ قومی اسمبلی کو امیری فرمان کے مطابق تحلیل کرنا "آئینی تحلیل شمار ہوتا ہے کیونکہ یہ آئین کے آرٹیکل 107 کی شرائط کے مطابق ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ تحلیل کا حکم نامہ "جائز ہے اور وجوہات حقیقی طور پر موجود ہیں۔" جہاں تک نئے انتخابات کی تاریخ طے کرنے کا تعلق ہے تو الفیلی نے کہا کہ "انتخابات سے متعلق حکم نامہ بعد میں جاری کیا جائے گا، جب کہ یہ کافی ہے کہ اس حکم نامے میں آئین کا حوالہ دیا گیا ہے اور آئین یہ تقاضہ کرتا ہے کہ اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد دو ماہ کے اندر انتخابات کروائے جائیں۔" (...)

جمعہ-06 شعبان 1445ہجری، 16 فروری 2024، شمارہ نمبر[16516]