لبنان کی پارلیمنٹ 2024 کے بجٹ پر جمعرات کو ووٹنگ سے پہلے بحث کر رہی ہے

بری ان کے بلاک اور "التغییر" پارٹی کے نمائندوں کے مابین زبانی تکرار

پارلیمانی بلاکس 2024 کے بجٹ پر ووٹنگ کی تیاری میں بحث کر رہے ہیں (قومی ایجنسی)
پارلیمانی بلاکس 2024 کے بجٹ پر ووٹنگ کی تیاری میں بحث کر رہے ہیں (قومی ایجنسی)
TT

لبنان کی پارلیمنٹ 2024 کے بجٹ پر جمعرات کو ووٹنگ سے پہلے بحث کر رہی ہے

پارلیمانی بلاکس 2024 کے بجٹ پر ووٹنگ کی تیاری میں بحث کر رہے ہیں (قومی ایجنسی)
پارلیمانی بلاکس 2024 کے بجٹ پر ووٹنگ کی تیاری میں بحث کر رہے ہیں (قومی ایجنسی)

لبنان کی پارلیمنٹ نے 2024 کے بجٹ کے مسودے پر بحث کی جس میں فنانس اینڈ بجٹ کمیٹی نے ترمیم کی تھی۔ بحث پر مبنی اس سیشن میں متعدد نمائندوں کی جانب سے قانون سازی کے لیے پارلیمان کے اختیارات اور صدارتی خلاء کو پُر کرنے کے لیے صدر کے انتخاب کے عمل کو تیز کرنے کے بارے میں گفتگو کے دوران کچھ زبانی تکرار کا مشاہدہ کیا گیا۔

فنانس اینڈ بجٹ کمیٹی کے سربراہ رکن پارلیمنٹ ابراہیم کنعان نے رپورٹ پڑھی اور نگران وزیر اعظم نجیب میقاتی اور وزراء کی موجودگی میں حکومت کی جانب سے پیش کردہ مسودے میں کمیٹی کی طرف سے کی گئی ترامیم کی تردید کی۔

کنعان نے نشاندہی کی کہ "کمیٹی نے نوٹ کیا ہے کہ بجٹ کے مسودے میں معاشی و سماجی وژن نہیں ہے اور سرمایہ کاری کے اخراجات کے لیے مختص کیے گئے تخمینے کا تناسب کم ہے۔ اسی طرح نئے ٹیکسوں اور فیسوں سمیت بعض امور میں بے ترتیبی دیکھی گئی ہے۔" جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ "حکومت کا ہدف خزانے کے لیے اضافی محصولات حاصل کرنا ہے، قطع نظر کہ اس وقت عوام کے معاشی و سماجی حالات کیا ہیں اور معیشت کی مالیاتی صلاحیت اور شہریوں کی قوت برداشت کیا ہے۔" انہوں نے وضاحت کی کہ کمیٹی نے اس میں بنیادی ترامیم کی ہیں، جن میں سب سے اہم ان تمام مضامین کو حذف کرنا ہے جن کے لیے نئے ٹیکس، فیس، یا جرمانے متعارف کرانے کی ضرورت ہوتی ہے، اسی طرح ٹیکسوں، فیسوں، سروس الاؤنسز اور جرمانے میں ترمیم کے معیاروں کو یکجا کرنا ہے۔(...)

جمعرات-13 رجب 1445ہجری، 25 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16494]

مصر اور ترکیا "نئے صفحہ" کا آغاز کر رہے ہیں

سیسی قاہرہ میں اردگان سے ملاقات کرتے ہوئے (مصری ایوان صدر)

مصر اور ترکیا نے دوطرفہ تعلقات کی راہ میں ایک "نئے دور" کا آغاز کیا اور کل (بروز بدھ)، قاہرہ نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور ان کے ترک ہم منصب رجب طیب اردگان کے درمیان ایک سربراہی اجلاس کی میزبانی کی۔ جب کہ اردگان نے گذشتہ 11 سال سے زائد عرصے میں پہلی بار مصر کا دورہ کیا ہے۔

السیسی نے اردگان کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ "یہ دورہ ہمارے دونوں ممالک کے درمیان ایک نیا صفحہ کھولتا ہے، جو ہمارے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دے گا۔" انہوں نے آئندہ اپریل میں ترکی کے دورے کی دعوت قبول کرنے کا اظہار کیا۔

جب کہ دونوں صدور کے درمیان ہونے والی بات چیت میں دوطرفہ اور علاقائی سطح پر مشترکہ تعاون کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت ہوئی۔

اردگان نے وضاحت کی کہ بات چیت میں غزہ کی جنگ سرفہرست رہی۔ جب کہ انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی حکومت پر "قتل عام کی پالیسی اپنانے" کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ غزہ پر بمباری نیتن یاہو کی طرف سے ایک "جنونی فعل" ہے۔ دوسری جانب، السیسی نے زور دیا کہ انہوں نے ترک صدر کے ساتھ غزہ میں "جنگ بندی" کی ضرورت پر اتفاق کیا ہے۔ (...)

جمعرات-05 شعبان 1445ہجری، 15 فروری 2024، شمارہ نمبر[16515]