عراقی "حزب اللہ بریگیڈز" امریکی افواج پر اپنے حملے کیوں روک رہی ہے؟

عراقی "حزب اللہ بریگیڈز" ایک تقریب میں شرکت کے دوران (الشرق الاوسط)
عراقی "حزب اللہ بریگیڈز" ایک تقریب میں شرکت کے دوران (الشرق الاوسط)
TT

عراقی "حزب اللہ بریگیڈز" امریکی افواج پر اپنے حملے کیوں روک رہی ہے؟

عراقی "حزب اللہ بریگیڈز" ایک تقریب میں شرکت کے دوران (الشرق الاوسط)
عراقی "حزب اللہ بریگیڈز" ایک تقریب میں شرکت کے دوران (الشرق الاوسط)

"روئٹرز" کے مطابق چار ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ عراق میں اکتوبر سے امریکی افواج کے خلاف درجنوں حملے کرنے والی عراقی "حزب اللہ بریگیڈز" نے تہران اور عراقی حکومت میں شامل جماعتوں کے دباؤ کے بعد مجبوراً اپنے حملوں کو روکنے کا اعلان کیا، جنہوں نے یہ محسوس کیا کہ اس گروپ نے سرخ لائن عبور کر لی ہے۔

واشنگٹن نے کہا کہ ایران کی اتحادی مسلح "حزب اللہ بریگیڈز" اتوار کے روز اردن اور شام کی سرحد پر ہونے والے ڈرون حملے میں ملوث تھی، جس میں تین امریکی فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے، جس پر واشنگٹن نے اس کا بھرپور جواب دینے کا عہد کیا تھا۔

کل "حزب اللہ بریگیڈز" نے اعلان کیا ہے کہ اس نے امریکی افواج پر تمام حملے بند کر دیئے ہیں کیونکہ وہ عراقی حکومت کو شرمندہ نہیں کرنا چاہتی اور اس نے ایران، جسے "محور مزاحمت" کہا جاتا ہے، کے خلاف غیر معمولی عوامی تبصروں کا مشاہدہ کیا۔ (...)

جمعرات-20 رجب 1445ہجری، یکم فروری 2024، شمارہ نمبر[16501]



اسرائیل جبری نقل مکانی مسلط کرنے کے مقصد سے جنگ جاری رکھنے پر اصرار کرتا ہے: عباس

فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)
فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)
TT

اسرائیل جبری نقل مکانی مسلط کرنے کے مقصد سے جنگ جاری رکھنے پر اصرار کرتا ہے: عباس

فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)
فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)

فلسطین کے صدر محمود عباس نے کل اتوار کے روز کہا کہ اسرائیلی حکومت غزہ کی پٹی اور خاص طور پر رفح پر اپنی جنگ جاری رکھنے پر مُصر ہے، جس کا مقصد پٹی کی آبادی پر جبری نقل مکانی مسلط کرنا ہے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی (وفا) نے فلسطینی قیادت کی ملاقات کے دوران عباس کے بیان کو نقل کیا، جنہوں نے کہا: "نیتن یاہو حکومت اور قابض فوج اب بھی غزہ کی پٹی کے مختلف شہروں اور خاص طور پر رفح شہر پر جارحانہ جنگ جاری رکھنے پر اصرار کر رہی ہے اور اس کا مقصد شہریوں پر جبری نقل مکانی مسلط کرنا ہے، جسےنہ تو ہم قبول کرتے ہیں اور نہ ہی ہمارے بھائی اور دنیا قبول کرتی ہے۔"

عباس نے وضاحت کی کہ فلسطینی قیادت کا اجلاس غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے بلایا گیا ہے تاکہ "ان حملوں کو اور ایسے اقدامات کو روکا جا سکے جس سے فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین اور ملک سے بے دخل کر دیا جائے۔" انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ رفح کی صورتحال "انتہائی خطرناک اور مشکل ہو چکی ہے، جس کے لیے فلسطینی قیادت کو فوری طور پر کاروائی کرنے کی ضرورت ہے۔" (...)

پیر-09 شعبان 1445ہجری، 19 فروری 2024، شمارہ نمبر[16519]