یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یوکرین کے لیے پچھلے سال شروع کیے گئے "یونائیٹد 24" عطیہ پلیٹ فارم کی کامیابی کی خوشی منائی، انہوں نے زور دیا کہ اس سے دفاع اور تعمیر نو کے منصوبوں کی مالی معاونت میں مدد ملتی ہے۔
زیلنسکی نے اپنے یومیہ شام کے ویڈیو خطاب میں کہا کہ، "یوکرین اور آزادی کے لیے دنیا بھر کے لوگوں کو متحد کرنے کی مہم درحقیقت کامیاب ہو چکی ہے۔" انہوں نے نشاندہی کی کہ "110 ممالک میں جمع کیے گئے عطیات نے دیگر امور کے علاوہ، بحری بیڑے کے لیے سمندری ڈرونز اور محاذ کے لیے ڈرون سے متعلق تمام منصوبوں کو بنانے میں مدد کی۔"
زیلنسکی نے کہا کہ "یہی ہزاروں ڈرونز ہیں جو یوکرین کو مضبوط بناتے ہیں۔"
اس پلیٹ فارم کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق، یہ پلیٹ فارم ایک سال قبل اپنے آغاز کے بعد سے اب تک 325 ملین ڈالر سے زیادہ کے عطیات جمع کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔ جب کہ یہ فنڈ فوجی شعبے کے علاوہ اب طبی شعبے میں بھی استعمال کی جا رہا ہے۔ (...)