برطانیہ سلامتی کونسل کے ذریعے یمن میں امن کا حامی

یمن میں برطانوی سفیر رچرڈ اوپین ہائیم (میشال القادر)
یمن میں برطانوی سفیر رچرڈ اوپین ہائیم (میشال القادر)
TT

برطانیہ سلامتی کونسل کے ذریعے یمن میں امن کا حامی

یمن میں برطانوی سفیر رچرڈ اوپین ہائیم (میشال القادر)
یمن میں برطانوی سفیر رچرڈ اوپین ہائیم (میشال القادر)

یمن میں برطانوی سفیر رچرڈ اوپین ہائیم نے کہا ہے کہ ان کا ملک سعودی-ایرانی معاہدے اور ہر اس اقدام کا خیرمقدم کرتا ہے جو خطے میں کشیدگی کو کم کرے۔ تاہم انھوں نے یہ جاننے کی اہمیت پر بات کی کہ آیا ایرانی اقدامات میں کوئی حقیقی تبدیلی آئی ہے یا نہیں۔ علاوہ ازیں انہوں نے یمنی بحران کے حل کے لیے سعودی عرب اور سلطنت عمان کے کردار کو سراہا۔

اوپین ہائیم نے "الشرق الاوسط" کے ساتھ انٹرویو میں انہوں نے اپنے ملک کا یمنی اطراف کی طرف سے کسی بھی جامع سیاسی تصفیے تک رسائی کے نئے فیصلے کو قانونی حیثیت دینے کے لیے توثیق کی خاطر عالمی سلامتی کونسل میں اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہونے کی یقین دہانی سے قبل انکشاف کیا کہ یمن میں امن کی حمایت کے لیے سلامتی کونسل کے پاس ایسے اقدامات ہیں کہ جن پر اتفاق کیا جا سکتا ہے، اور ان میں سب سے نمایاں پابندیاں ہٹانے کے لیے کونسل کی منظوری ہے۔

لندن کا خیال ہے کہ یمن میں کسی بھی کامیاب معاہدے میں بکھرے ہوئے یمنی وسائل کے تصفیے کے لیے ایک اقتصادی معاہدہ بھی شامل ہونا چاہیے، جس میں طویل مدتی سیاسی مسائل شامل ہوں، جیسے کہ مستقبل کے کسی سیاسی تصفیے میں جنوبی یمن کے مستقبل کو بطور جزو شامل کیا جاتا ہے۔ (...)

پیر - 25 شوال 1444 ہجری - 15 مئی 2023ء شمارہ نمبر [16239]



روس کا مشرقی یوکرین کے ایک چھوٹے گاؤں پر اپنے کنٹرول کا اعلان

یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)
یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)
TT

روس کا مشرقی یوکرین کے ایک چھوٹے گاؤں پر اپنے کنٹرول کا اعلان

یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)
یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)

کل جمعرات کے روز روسی فوج نے مشرقی یوکرین کے علاقے دونیتسک کے ایک انتہائی چھوٹے گاؤں پر اپنے کنٹرول کا اعلان کیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کئی ہفتوں سے فرنٹ لائن پر روسی دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔

روسی وزارت دفاع نے یوکرین آپریشنز پر اپنی یومیہ بریفنگ میں کہا: "(جنوبی) گروپ کے یونٹوں کی دونیتسک کے علاقے میں فعال کاروائیوں کے سبب ویسلوی گاؤں کو آزاد کرا لیا گیا ہے۔"

تقریباً دو سال قبل یوکرین پر روسی حملے سے قبل اس گاؤں میں تقریباً 100 افراد آباد تھے اور یہ باخموت شہر، جس پر مئی 2023 میں یوکرینی فوج کے خلاف خونریز جنگ کے بعد روسی افواج نے قبضہ کر لیا تھا، سے تقریباً 20 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔ (...)

جمعہ-07 رجب 1445ہجری، 19 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16488]