برسلز بین الاقوامی کانفرنس کی شام میں بحالی کی کوششوں اور پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے والے ممالک کی مدد کی تجدید

برسلز میں شام اور خطے کے مستقبل کی حمایت کے لیے ساتویں برسلز کانفرنس  کا منطر (الشرق الاوسط)
برسلز میں شام اور خطے کے مستقبل کی حمایت کے لیے ساتویں برسلز کانفرنس کا منطر (الشرق الاوسط)
TT

برسلز میں یورپی یونین کی جانب سے "شام اور خطے کے مستقبل کی حمایت" کے لیے منعقدہ ساتویں کانفرنس کی سرگرمیاں اپنے دوسرے اور آخری دن جاری رہیں۔ دریں اثنا، نئی انسانی تباہی کی خبر بھی گردش کرتی رہی جس کے مطابق یونانی جزیرے کریٹ کے ساحل پر سیکڑوں پناہ گزینوں کی جانیں چلی گئیں ہیں، جو ماہی گیری کی ایک کشتی پر سوار لیبیا کی بندرگاہ طبرق سے یورپی ساحلوں کی طرف روانہ ہوئی تھے اور ان کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ ان میں بڑی تعداد میں شامی باشندے بھی شامل تھے۔

کانفرنس کے اعلیٰ سطحی سیشنز کا افتتاح یورپی ذمہ دار برائے بیرونی تعلقات جوزپ بوریل نے یہ کہتے ہوئے کیا کہ اس کانفرنس کا مقصد شام کو بحران سے نکالنے میں مدد کرنے کی کوششوں اور پڑوسی ممالک کے لیے بین الاقوامی حمایت کی تجدید کرنا ہے، جو اس بحران کے نتیجے میں بہت زیادہ بوجھ برداشت کر رہے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ، "یورپی یونین شامی عوام کے ساتھ کھڑی ہے، نہ کہ حکومت کے ساتھ، کہ جس نے ابھی تک بحران کے مستقل اور جامع سیاسی حل تک پہنچنے کے لیے بین الاقوامی ذمہ داریوں کا جواب دینے کے لیے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا ہے۔" (...)

جمعہ - 27 ذوالقعدہ 1444 ہجری - 16 جون 2023ء شمارہ نمبر [16271 ]

دونیتسک پر کیف کے حملے میں درجنوں افراد متاثر

فائر فائٹرز کل روسی بالٹک سمندری بندرگاہ است-لوگا کے ایک گیس اسٹیشن میں لگنے والی آگ سے نمٹے ہوئے (اے ایف پی)

کل اتوار کے روز ماسکو کے زیر کنٹرول ملک کے مشرق میں واقع سب سے بڑے شہر دونیتسک کے ایک بازار پر یوکرین کے حملے کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر پھیلی تصاویر میں زمین پر پڑی کئی خون آلود لاشوں کو اور شیشے کے بکھرے ہوئے ٹکڑوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ ماسکو کی جانب سے مقرر کردہ دونیتسک ریجن کے گورنر ڈینس پوشیلن نے کہا: "خصوصی معلومات میں 25 ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ جب کہ دیگر 20 سے زائد لوگ زخمی ہوئے ہیں، جن میں معمولی نوعیت کے زخمی ہونے والے دو بچے بھی شامل ہیں(...) بازار کو اتوار کے روز ایک ایسے وقت میں نشانہ بنایا گیا جب یہ زیادہ پُرہجوم تھا۔"

دوسری جانب مشرقی یوکرین کے علاقے خارکیف میں روسی فوج نے کوبیانسک میں کراخمالنوئے گاؤں پر اپنے کنٹرول کا اعلان کیا ہے، جو کہ دونیتسک کے علاقے (مشرقی یوکرین) میں ایک اور چھوٹے سے گاؤں ویسلائے پر کنٹرول کے اعلان کے چند روز بعد ہے۔ جب کہ کیف روسی پیش قدمی کو کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔(...)

پیر-10 رجب 1445ہجری، 22 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16491]