جرمن انٹیلی جنس کا روسی جاسوسی کی کوششوں میں اضافے سے خبردار

برلن میں روسی سفارت خانہ (آرکائیو - رائٹرز)
برلن میں روسی سفارت خانہ (آرکائیو - رائٹرز)
TT

جرمن انٹیلی جنس کا روسی جاسوسی کی کوششوں میں اضافے سے خبردار

برلن میں روسی سفارت خانہ (آرکائیو - رائٹرز)
برلن میں روسی سفارت خانہ (آرکائیو - رائٹرز)

جرمنی کی اندرون ملک سیکیورٹی ادارے نے کل منگل کے روز روس کی یوکرین پر جنگ کے ساتھ ساتھ "روس کی جارحانہ جاسوسی کی کاروائیوں" کے خطرات سے خبردار کیا۔

فرانسیسی پریس ایجنسی کے مطابق، آئین کے تحفظ کے وفاقی دفتر کی سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مغرب کی جانب سے روس پر پابندیاں عائد کرنے اور یوکرین کی فوجی حمایت کے بعد کریملن کی معلومات اکٹھی کرنے میں "دلچسپی بڑھ" گئی ہے۔

رپورٹ کے مقدمہ میں جرمن وزیر داخلہ نینسی ویسر نے توجہ دلائی کہ "روس کی طرف سے یوکرین کے خلاف چھیڑی جانے والی جنگ، داخلی سلامتی کے لیے بھی ایک نئے دور کی نمائندگی کرتی ہے۔" انہوں نے جرمن چانسلر اولاف شولز کی عبارت کا حوالہ دیتے ہوئے نشاندہی کی کہ یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے جرمنی کی خارجہ پالیسی کی سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے۔

ویسر نے کہا: "جنگ کے وقت میں کریملن کی قیادت کا انحصار روسی انٹیلی جنس ادارے کے کام پر ہے۔"

آئین کے تحفظ کے وفاقی دفتر نے "مستقبل میں روس کے مزید خفیہ اور جارحانہ جاسوسی آپریشن" کے ساتھ ساتھ "روس سے شروع ہونے والی سائبر سرگرمیوں" کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار رہنے کا مطالبہ کیا۔ (...)

بدھ - 03 ذی الحج 1444 ہجری - 21 جون 2023ء شمارہ نمبر [16276]



روس کا مشرقی یوکرین کے ایک چھوٹے گاؤں پر اپنے کنٹرول کا اعلان

یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)
یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)
TT

روس کا مشرقی یوکرین کے ایک چھوٹے گاؤں پر اپنے کنٹرول کا اعلان

یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)
یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)

کل جمعرات کے روز روسی فوج نے مشرقی یوکرین کے علاقے دونیتسک کے ایک انتہائی چھوٹے گاؤں پر اپنے کنٹرول کا اعلان کیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کئی ہفتوں سے فرنٹ لائن پر روسی دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔

روسی وزارت دفاع نے یوکرین آپریشنز پر اپنی یومیہ بریفنگ میں کہا: "(جنوبی) گروپ کے یونٹوں کی دونیتسک کے علاقے میں فعال کاروائیوں کے سبب ویسلوی گاؤں کو آزاد کرا لیا گیا ہے۔"

تقریباً دو سال قبل یوکرین پر روسی حملے سے قبل اس گاؤں میں تقریباً 100 افراد آباد تھے اور یہ باخموت شہر، جس پر مئی 2023 میں یوکرینی فوج کے خلاف خونریز جنگ کے بعد روسی افواج نے قبضہ کر لیا تھا، سے تقریباً 20 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔ (...)

جمعہ-07 رجب 1445ہجری، 19 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16488]