"لندن کانفرنس" میں یوکرین کی تعمیر نو کا خرچ روس کے ذمہ عائد

زیلنسکی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ہمیں معاہدوں سے حقیقی منصوبوں کی طرف جانا چاہیے (اے پی)
زیلنسکی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ہمیں معاہدوں سے حقیقی منصوبوں کی طرف جانا چاہیے (اے پی)
TT

یوکرین کے مغربی اتحادیوں نے ایک سال سے زائد عرصے سے جاری جنگ سے تباہ ہونے والی یوکرین کی معیشت کے لیے مالی امداد میں اضافے کا وعدہ کیا، لیکن انھوں نے روس پر الزام ذمہ داری عائد کی کہ وہ ملک کی تعمیر نو کا بل ادا کرے، جب کہ یہ گزشتہ روز شروع ہونے والی لندن کانفرنس کے دوران کہا گیا جو دو روز تک جاری رہے گی۔

یوکرین کی تعمیر نو کے لیے مخصوص اس کانفرنس میں 60 سے زائد ممالک کے رہنما اور نمائندے شرکت کر رہے ہیں، جو ممالک، کمپنیوں اور بڑے مالیاتی اداروں کو یوکرین میں بنیادی انفراسٹرکچر کی تعمیر نو، بارودی سرنگوں کی صفائی، معیشت کو دوبارہ شروع کرنے اور عوامی خدمات کی مالی اعانت کے لیے متحرک کرنا چاہتے ہیں۔

ورلڈ بینک، اقوام متحدہ، یورپی یونین اور یوکرائنی حکومت کی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق یوکرینی معیشت کی تعمیر نو پر 411 بلین ڈالر لاگت آئے گی۔

ایک ویڈیو تقریر میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا: "ہمیں ایک وژن سے معاہدوں اور پھر معاہدوں سے ٹھوس منصوبوں کی طرف منتقل ہونا چاہیے۔" انہوں نے مزید کہا کہ "روزانہ کی بنیاد پر جاری روسی جارحیت سے ہر روز نئے کھنڈرات بن رہے ہیں، ہزاروں گھر اور صنعتیں تباہ ہوتی ہیں اور لوگ جل جاتے ہیں۔" (...)

جمعرات - 04 ذی الحج 1444 ہجری - 22 جون 2023ء شمارہ نمبر [16277]

برطانیہ کے بادشاہ چارلس کو کینسر ہے

برطانیہ کے بادشاہ چارلس 6 مئی 2023 کو لندن میں بکنگھم پیلس کی کھڑکی سے ہاتھ لہراتے ہوئے (اے ایف پی)

کل پیر کے روز بریطانیہ کے بکنگھم پیلس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ برطانیہ کے بادشاہ چارلس کو کینسر کے مرض کی تشخیص ہوئی ہے، جس پر وہ اپنی عوامی ذمہ داریاں ملتوی کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ پرنس آف ویلز چارلس ستمبر 2022 میں 73 سال کی عمر میں اپنی والدہ ملکہ الزبتھ دوم کی وفات کے بعد برطانیہ کے بادشاہ بنے تھے۔

بکنگھم پیلس نے نشاندہی کی کہ کنگ چارلس نے آج سے علاج شروع کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹروں نے بادشاہ کو عوامی ذمہ داریاں ملتوی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

بیان میں مزید کہا کہ: "حال ہی میں جب کنگ چارلس کا ہسپتال میں پروسٹیٹ کے سومی اضافے کا علاج کیا جا رہا تھا تو اس دوران تشخیصی ٹیسٹوں میں کینسر کی ایک شکل کی نشاندہی کی گئی۔"

75 سالہ چارلس نے بڑھے ہوئے پروسٹیٹ کی اصلاحی سرجری کے بعد گزشتہ ماہ ہسپتال میں تین راتیں گزاریں تھیں۔ پیلس نے کنگ چارلس کے کینسر کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں، لیکن ایک شاہی ذریعہ نے کہا کہ یہ کینسر پروسٹیٹ کا نہیں ہے۔(...)

منگل-25 رجب 1445ہجری، 06 فروری 2024، شمارہ نمبر[16506]