یوکرین کا اپنے پائلٹوں کو "F-16" لڑاکا طیاروں کی تربیت کے لیے 11 ممالک پر مشتمل "اتحاد" بنانے کا اعلان

ایف-16 لڑاکا طیارہ
ایف-16 لڑاکا طیارہ
TT

یوکرین کا اپنے پائلٹوں کو "F-16" لڑاکا طیاروں کی تربیت کے لیے 11 ممالک پر مشتمل "اتحاد" بنانے کا اعلان

ایف-16 لڑاکا طیارہ
ایف-16 لڑاکا طیارہ

یوکرین نے منگل کے روز "F-16" لڑاکا طیاروں پر اپنے پائلٹوں کو تربیت دینے کے لیے 11 ممالک پر مشتمل ایک "اتحاد" کے قیام کا اعلان کیا، یاد رہے کہ کیف اپنے جوابی حملے کی تقویت کے لیے ان طیاروں کے حصول کا مطالبہ کر رہا ہے۔

یوکرین کے وزیر دفاع اولیکسی ریزنکوف نے "ٹویٹر" پر لکھا: "یوکرین کی فضائیہ کو "F-16 " لڑاکا طیاروں کی تربیت کے لیے ایک اتحاد بنایا جا رہا ہے اور اس ضمن میں آج 11 شراکت دار ممالک اور یوکرین نے ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔"

اس اتحاد میں برطانیہ، کینیڈا اور یورپی ممالک شامل ہیں، جب کہ ہالینڈ اور ڈنمارک پائلٹوں کو تربیت دینے کے ابتدائی منصوبے میں تعاون کریں گے، جو کہ اس اقدام کے لیے ریاست ہائے متحدہ کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد ہے، کیونکہ ان امریکی ساختہ لڑاکا طیاروں کو استعمال کرنے کے لیے اس کی منظوری ملنا لازم ہے۔(...)

بدھ-24 ذوالحج 1444 ہجری، 12 جولائی 2023، شمارہ نمبر[16297]



روس کا مشرقی یوکرین کے ایک چھوٹے گاؤں پر اپنے کنٹرول کا اعلان

یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)
یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)
TT

روس کا مشرقی یوکرین کے ایک چھوٹے گاؤں پر اپنے کنٹرول کا اعلان

یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)
یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)

کل جمعرات کے روز روسی فوج نے مشرقی یوکرین کے علاقے دونیتسک کے ایک انتہائی چھوٹے گاؤں پر اپنے کنٹرول کا اعلان کیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کئی ہفتوں سے فرنٹ لائن پر روسی دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔

روسی وزارت دفاع نے یوکرین آپریشنز پر اپنی یومیہ بریفنگ میں کہا: "(جنوبی) گروپ کے یونٹوں کی دونیتسک کے علاقے میں فعال کاروائیوں کے سبب ویسلوی گاؤں کو آزاد کرا لیا گیا ہے۔"

تقریباً دو سال قبل یوکرین پر روسی حملے سے قبل اس گاؤں میں تقریباً 100 افراد آباد تھے اور یہ باخموت شہر، جس پر مئی 2023 میں یوکرینی فوج کے خلاف خونریز جنگ کے بعد روسی افواج نے قبضہ کر لیا تھا، سے تقریباً 20 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔ (...)

جمعہ-07 رجب 1445ہجری، 19 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16488]