گرمی کی لہر کے باعث سسلی جزیرہ بجلی اور پانی سے محروم

سسلی جزیرہ میں درجہ حرارت بڑھ گیا ہے (اے.پی)
سسلی جزیرہ میں درجہ حرارت بڑھ گیا ہے (اے.پی)
TT

گرمی کی لہر کے باعث سسلی جزیرہ بجلی اور پانی سے محروم

سسلی جزیرہ میں درجہ حرارت بڑھ گیا ہے (اے.پی)
سسلی جزیرہ میں درجہ حرارت بڑھ گیا ہے (اے.پی)

اٹلی کے جزیرہ سسلی میں شہر کے میئر کے مطابق، گرمی کی لہر نے کیٹانیا کے لاکھوں باشندوں کو بجلی اور پانی سے محروم کر دیا ہے۔

اطالوی جزیرے کے مشرق میں واقع کیٹانیا میں شہری تحفظ کی خدمات کے مطابق پیر کو درجہ حرارت 47.6 ڈگری تک پہنچ گیا تھا۔

میونسپلٹی کے ترجمان نے فرانسیسی پریس ایجنسی کو تصدیق کی کہ جمعرات کے روز سے تقریباً 5 لاکھ افراد بجلی سے مکمل طور پر محروم ہو چکے ہیں۔

خبر رساں ایجنسیوں نے شہری تحفظ کے وزیر نیلو موسومیسی کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے کہا: "ہم ایک طرف موسمیاتی تبدیلی کی قیمت ادا کر رہے ہیں جس پر کئی سال پہلے زیادہ توجہ دی جانی چاہیے تھی، اور اس کے ساتھ ساتھ انفراسٹرکچر کی قیمت بھی ادا کر رہے ہیں جو نئے تناظر میں غیر موزوں معلوم ہوتی ہے۔"

اطالوی توانائی کی بڑی کمپنی "اینیلEnel))کی ذیلی کمپنی "ای-ڈیسٹریبوزیونی (E-Distribuzione)" جو کہ کیٹانیا میں بجلی سپلائی کرتی ہے اس کمپنی نے وضاحت کی ہے کہ: "درجہ حرارت جُھلسا دینے والا ہے  جو چند ہفتوں سے 50 ڈگری کے قریب ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ہوا میں موجود شدید نمی گرمی کو ٹھیک طرح سے ختم نہیں ہونے دیتی، جس سے زیر زمین کیبلز کو نقصان ہوتا ہے۔" (...)

منگل-07 محرم الحرام 1445ہجری، 25 جولائی 2023، شمارہ نمبر[16310]



روس کا مشرقی یوکرین کے ایک چھوٹے گاؤں پر اپنے کنٹرول کا اعلان

یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)
یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)
TT

روس کا مشرقی یوکرین کے ایک چھوٹے گاؤں پر اپنے کنٹرول کا اعلان

یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)
یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)

کل جمعرات کے روز روسی فوج نے مشرقی یوکرین کے علاقے دونیتسک کے ایک انتہائی چھوٹے گاؤں پر اپنے کنٹرول کا اعلان کیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کئی ہفتوں سے فرنٹ لائن پر روسی دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔

روسی وزارت دفاع نے یوکرین آپریشنز پر اپنی یومیہ بریفنگ میں کہا: "(جنوبی) گروپ کے یونٹوں کی دونیتسک کے علاقے میں فعال کاروائیوں کے سبب ویسلوی گاؤں کو آزاد کرا لیا گیا ہے۔"

تقریباً دو سال قبل یوکرین پر روسی حملے سے قبل اس گاؤں میں تقریباً 100 افراد آباد تھے اور یہ باخموت شہر، جس پر مئی 2023 میں یوکرینی فوج کے خلاف خونریز جنگ کے بعد روسی افواج نے قبضہ کر لیا تھا، سے تقریباً 20 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔ (...)

جمعہ-07 رجب 1445ہجری، 19 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16488]