یوکرین بحیرہ اسود میں روس کے حملوں کا جواب دے گا: زیلینسکی

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی (ڈی پی اے)
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی (ڈی پی اے)
TT

یوکرین بحیرہ اسود میں روس کے حملوں کا جواب دے گا: زیلینسکی

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی (ڈی پی اے)
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی (ڈی پی اے)

خبر رساں ادارے "رائٹرز" کے مطابق، یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ایک ویڈیو ریکارڈنگ میں کہا ہے کہ ان کا ملک بحیرہ اسود میں روس کے حملوں کا جواب دے گا، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ اس کے پانیوں کا محاصرہ نہ جائے اور وہ اس کے ذریعے اناج اور دیگر اجناس کی درآمد اور برآمد کر سکے۔

یاد رہے کہ زیلنسکی کا یہ بیان یوکرین کے بارود سے بھرے ڈرونز کے ان حملوں کے چند روز بعد ہے جس میں روس کی ایک اہم بندرگاہ کے قریب ایک روسی بحری جنگی جہاز اور ایک روسی ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

زیلنسکی نے کہا: "اگر روس بحیرہ اسود پر اپنی سرزمین سے باہر تسلط برقرار رکھتا ہے، ہماری ناکہ بندی کرتا ہے یا ہم پر دوبارہ فائر کرتا ہے، یا ہماری بندرگاہوں پر میزائل داغتا ہے، تو پھر یوکرین بھی ایسا ہی کرے گا۔ اور یہ کسی بھی راہداری میں ہمارے مفادات کا منصفانہ دفاع ہے۔"

انہوں نے مزید کہا: "ہمارے پاس بہت سے جہاز نہیں ہیں۔ لیکن انہیں بھی یہ واضح طور پر سمجھنا چاہیے کہ جنگ کے اختتام تک ان کے پاس بھی صفر جہاز ہوں گے۔"

زیلنسکی نے روس سے مطالبہ کیا کہ وہ یوکرین کی بندرگاہوں پر میزائل اور ڈرون لانچ کرنا بند کرے اور تجارت کی اجازت دے۔ انہوں نے یہ بیان لاطینی امریکی ممالک کے صحافیوں کو دیا۔

لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ کیف میں واقع ان کے دفتر میں یہ بیان کب دیا گیا۔

بدھ-22 محرم الحرام 1445ہجری، 09 اگست 2023، شمارہ نمبر[16325]

برطانیہ کے بادشاہ چارلس کو کینسر ہے

برطانیہ کے بادشاہ چارلس 6 مئی 2023 کو لندن میں بکنگھم پیلس کی کھڑکی سے ہاتھ لہراتے ہوئے (اے ایف پی)

کل پیر کے روز بریطانیہ کے بکنگھم پیلس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ برطانیہ کے بادشاہ چارلس کو کینسر کے مرض کی تشخیص ہوئی ہے، جس پر وہ اپنی عوامی ذمہ داریاں ملتوی کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ پرنس آف ویلز چارلس ستمبر 2022 میں 73 سال کی عمر میں اپنی والدہ ملکہ الزبتھ دوم کی وفات کے بعد برطانیہ کے بادشاہ بنے تھے۔

بکنگھم پیلس نے نشاندہی کی کہ کنگ چارلس نے آج سے علاج شروع کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹروں نے بادشاہ کو عوامی ذمہ داریاں ملتوی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

بیان میں مزید کہا کہ: "حال ہی میں جب کنگ چارلس کا ہسپتال میں پروسٹیٹ کے سومی اضافے کا علاج کیا جا رہا تھا تو اس دوران تشخیصی ٹیسٹوں میں کینسر کی ایک شکل کی نشاندہی کی گئی۔"

75 سالہ چارلس نے بڑھے ہوئے پروسٹیٹ کی اصلاحی سرجری کے بعد گزشتہ ماہ ہسپتال میں تین راتیں گزاریں تھیں۔ پیلس نے کنگ چارلس کے کینسر کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں، لیکن ایک شاہی ذریعہ نے کہا کہ یہ کینسر پروسٹیٹ کا نہیں ہے۔(...)

منگل-25 رجب 1445ہجری، 06 فروری 2024، شمارہ نمبر[16506]