یوکرین ڈرونز کی تیاری میں نمایاں طور پر تیزی لا رہا ہے: زیلنسکی

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی کی آرکائیو تصویر (ڈی پی اے)
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی کی آرکائیو تصویر (ڈی پی اے)
TT

یوکرین ڈرونز کی تیاری میں نمایاں طور پر تیزی لا رہا ہے: زیلنسکی

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی کی آرکائیو تصویر (ڈی پی اے)
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی کی آرکائیو تصویر (ڈی پی اے)

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ ان کا ملک ڈرون کی تیاری کو "نمایاں طور پر" تیز کر رہا ہے۔

زیلنسکی نے اپنے رات کے ویڈیو خطاب میں روسی حملے کے خلاف اپنے ملک کے دفاع میں ڈرون کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا: "ڈرون طیارے فرنٹ لائن پر آنکھیں اور تحفظ ہیں... ڈرون اس بات کی ضمانت ہیں کہ لوگوں کو اپنی جانیں گوانا نہیں پڑیں گی، جب کہ وہ ان ڈرونز کو استعمال کر سکتے ہیں۔"

اسی طرح انہوں نے بین الاقوامی شراکت داروں کے ذریعے ڈرون کی فراہمی کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

زیلنسکی نے پچھلے دنوں کئی فرنٹ لائن کے جائزے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: "ہر جنگی بریگیڈ میں، جنگجو سب سے پہلے ڈرون، الیکٹرانک جنگ اور فوجی فضائی دفاع کے بارے میں پوچھتے ہیں۔"

اور کیف نے اپنی سرزمین کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے جوابی کارروائی کرتے ہوئے کئی ڈرون حملے کیے ہیں۔

جمعرات-01 صفر 1445ہجری، 17 اگست 2023، شمارہ نمبر[16333]



روس کا مشرقی یوکرین کے ایک چھوٹے گاؤں پر اپنے کنٹرول کا اعلان

یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)
یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)
TT

روس کا مشرقی یوکرین کے ایک چھوٹے گاؤں پر اپنے کنٹرول کا اعلان

یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)
یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)

کل جمعرات کے روز روسی فوج نے مشرقی یوکرین کے علاقے دونیتسک کے ایک انتہائی چھوٹے گاؤں پر اپنے کنٹرول کا اعلان کیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کئی ہفتوں سے فرنٹ لائن پر روسی دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔

روسی وزارت دفاع نے یوکرین آپریشنز پر اپنی یومیہ بریفنگ میں کہا: "(جنوبی) گروپ کے یونٹوں کی دونیتسک کے علاقے میں فعال کاروائیوں کے سبب ویسلوی گاؤں کو آزاد کرا لیا گیا ہے۔"

تقریباً دو سال قبل یوکرین پر روسی حملے سے قبل اس گاؤں میں تقریباً 100 افراد آباد تھے اور یہ باخموت شہر، جس پر مئی 2023 میں یوکرینی فوج کے خلاف خونریز جنگ کے بعد روسی افواج نے قبضہ کر لیا تھا، سے تقریباً 20 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔ (...)

جمعہ-07 رجب 1445ہجری، 19 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16488]