دو روسی لڑاکا طیاروں نے بحیرہ اسود کے اوپر دو ڈرون کو روکا

دو روسی "Su-30" ساختہ لڑاکا طیارے (آرکائیوز - ای پی اے)
دو روسی "Su-30" ساختہ لڑاکا طیارے (آرکائیوز - ای پی اے)
TT

دو روسی لڑاکا طیاروں نے بحیرہ اسود کے اوپر دو ڈرون کو روکا

دو روسی "Su-30" ساختہ لڑاکا طیارے (آرکائیوز - ای پی اے)
دو روسی "Su-30" ساختہ لڑاکا طیارے (آرکائیوز - ای پی اے)

کل منگل کے روز روس نے اعلان کیا کہ بحیرہ اسود کے اوپر دو ڈرون طیاروں "MQ-9" اور "بیراکٹار TB-2" کو روکنے کے لیے اس کے دو جنگی طیاروں نے اڑان بھری۔ جب کہ یہ تعین نہیں کیا گیا کہ یہ ڈرون کن کے تھے۔

فرانسیسی پریس ایجنسی کی طرف سے نقل کیے گئے روسی وزارت دفاع کے ایک بیان میں کہا گیا ہے: "دو روسی لڑاکا طیاروں نے روس کی سرحدوں کی ممکنہ خلاف ورزی اور دو ڈرون طیاروں کی الیکٹرانک جاسوسی کو روکنے کرنے کے لیے اڑان بھری۔" جس کے نتیجے میں "دونوں ڈرونز نے اپنا رخ تبدیل کر لیا اور جہاں وہ فضائی جاسوسی کر رہے تھے وہاں کی فضائی حدود سے باہر نکل گئے۔"

بدھ-07 صفر 1445ہجری، 23 اگست 2023، شمارہ نمبر[16339]



روس کا مشرقی یوکرین کے ایک چھوٹے گاؤں پر اپنے کنٹرول کا اعلان

یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)
یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)
TT

روس کا مشرقی یوکرین کے ایک چھوٹے گاؤں پر اپنے کنٹرول کا اعلان

یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)
یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)

کل جمعرات کے روز روسی فوج نے مشرقی یوکرین کے علاقے دونیتسک کے ایک انتہائی چھوٹے گاؤں پر اپنے کنٹرول کا اعلان کیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کئی ہفتوں سے فرنٹ لائن پر روسی دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔

روسی وزارت دفاع نے یوکرین آپریشنز پر اپنی یومیہ بریفنگ میں کہا: "(جنوبی) گروپ کے یونٹوں کی دونیتسک کے علاقے میں فعال کاروائیوں کے سبب ویسلوی گاؤں کو آزاد کرا لیا گیا ہے۔"

تقریباً دو سال قبل یوکرین پر روسی حملے سے قبل اس گاؤں میں تقریباً 100 افراد آباد تھے اور یہ باخموت شہر، جس پر مئی 2023 میں یوکرینی فوج کے خلاف خونریز جنگ کے بعد روسی افواج نے قبضہ کر لیا تھا، سے تقریباً 20 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔ (...)

جمعہ-07 رجب 1445ہجری، 19 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16488]