مغرب نے نازی ازم کو چھپانے کے لیے ایک یہودی کو یوکرین کی صدارت کے لیے مقرر کیا: پوٹن

روسی صدر ولادیمیر پوٹن 5 ستمبر 2023 کو روس کے شہر سوچی میں ویڈیو لنک کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کر رہے ہیں (رائٹرز)
روسی صدر ولادیمیر پوٹن 5 ستمبر 2023 کو روس کے شہر سوچی میں ویڈیو لنک کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کر رہے ہیں (رائٹرز)
TT

خبر رساں ادارے "روئٹرز" کی رپورٹ کے مطابق، روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا کہ مغربی طاقتوں نے نازی ازم کی تكريم اور اس کی پردہ پوشی کے لیے ایک یہودی ولادیمیر زیلنسکی کو یوکرین کا صدر مقرر کیا۔

روس نے یوکرین پر اپنے حملے کا جواز پیش کرنے کی کوشش میں، جسے وہ "خصوصی فوجی آپریشن" کے طور پر بیان کرتا ہے، کیف کے رہنماؤں پر نيا نازی ہونے کا الزام لگايا، جنہوں نے یوکرین میں لاکھوں روسی بولنے والے لوگوں کے خلاف "نسل کشی" کی۔

دوسری جانب، کیف اور اس کے مغربی اتحادیوں نے کہا کہ یہ الزامات بے بنیاد ہیں اور یہ ماسکو کی طرف سے محض ایک بہانہ ہے جو اس نے یوکرین پر قبضہ کرنے کے لیے اپنی جنگ کے لیے بنایا ہے۔

خيال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ جب پوٹن یوکرین کی جمہوری منتخب حکومت کو دوسری جنگ عظیم میں نازی جرمنی کی قابض افواج اور ان کے مقامی شراکت داروں کے ہاتھوں اس وقت کے سوویت یوکرین کے یوکرینی یہودیوں کے قتل عام سے جوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پوٹن نے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں کہا: "مغربی سرپرستوں نے ایک شخص کو جدید یوکرین (نصب اور نسل کے لحاظ سے یہودی) کے سر پر مسلط كر رکھا ہے... میرے نقطہ نظر سے، وہ ایک غیر انسانی کردار کو چھپا رہے ہیں، اور یہی جدید یوکرینی ریاست کی بنیاد ہے۔"(…)

جمعرات-21 صفر 1445ہجری، 06 ستمبر 2023، شمارہ نمبر[16353]

برطانیہ کا یمن میں حوثی باغیوں کے 8 ٹھکانوں پر حملوں کا اعلان

یمن میں حوثی اہداف پر حملہ کرنے کے لیے قبرص میں برطانوی اکروتیری ایئر بیس سے اڑان بھرنے والے لڑاکا طیارے کی محفوظ شدہ تصویر (روئٹرز)

برطانیہ نے کل (منگل کے روز) ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ امریکہ، جرمنی اور آسٹریلیا سمیت 24 ممالک نے پیر کو یمن میں حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں سے آٹھ مقامات پر مزید حملے کیے ہیں۔

برطانوی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے:

"حوثیوں کی جانب سے بحیرہ احمر اور اس کے اطراف میں آبی گزرگاہوں کو عبور کرنے والے بحری جہازوں کے خلاف جاری غیر قانونی اور غیر ذمہ دارانہ حملوں کے جواب میں ریاست ہائے متحدہ امریکہ اور برطانیہ کی مسلح افواج نے آسٹریلیا، بحرین، کینیڈا، نیدرلینڈز اور نیوزی لینڈ کی حمایت کے ساتھ اپنی اضافی کاروائیوں کے دوران یمن میں حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں سے آٹھ مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔"

بیان میں مزید کہا گیا ہے: "ان حملوں کا مقصد حوثیوں کے عالمی تجارت اور دنیا بھر کے معصوم ملاحوں پر جاری حملوں کو ختم اور کمزور کرنے کے ساتھ ساتھ کشیدگی میں اضافے سے دور رہنا ہے۔"

بدھ-12 رجب 1445ہجری، 24 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16493]