روس کے زیر قبضہ یوکرینی علاقوں میں انتخابات میں پوٹن کی زیر قیادت پارٹی کامیاب

دونیتسک کے ایک مرکز میں ووٹنگ کے دوران لی گئی ایک تصویر (اے ایف پی)
دونیتسک کے ایک مرکز میں ووٹنگ کے دوران لی گئی ایک تصویر (اے ایف پی)
TT

اتوار کے روز روسی الیکشن کمیشن نے ماسکو کے ساتھ الحاق کیے گئے یوکرین کے چار علاقوں میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں کریملن کی حامی "یونائیٹڈ روس" پارٹی کی فتح کا اعلان کیا، جب کہ کیف نے ان انتخابات کو مسترد قرار دیا ہے۔

روس کی طرف سے مقرر کردہ عہدیداروں کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن نے کہا کہ روسی افواج کے جزوی زیر کنٹرول یوکرین کے جنوبی اور مشرقی علاقوں کے ووٹروں نے بھاری اکثریت سے "یونائیٹڈ روس" پارٹی کی حمایت کی، اور دعویٰ کیا کہ پارٹی نے ہر علاقے میں 70 فیصد سے رائد ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے۔

پیر-26 صفر 1445ہجری، 11 ستمبر 2023، شمارہ نمبر[16358]

روس کا مشرقی یوکرین کے ایک چھوٹے گاؤں پر اپنے کنٹرول کا اعلان

یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)
یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)
TT

روس کا مشرقی یوکرین کے ایک چھوٹے گاؤں پر اپنے کنٹرول کا اعلان

یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)
یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)

کل جمعرات کے روز روسی فوج نے مشرقی یوکرین کے علاقے دونیتسک کے ایک انتہائی چھوٹے گاؤں پر اپنے کنٹرول کا اعلان کیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کئی ہفتوں سے فرنٹ لائن پر روسی دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔

روسی وزارت دفاع نے یوکرین آپریشنز پر اپنی یومیہ بریفنگ میں کہا: "(جنوبی) گروپ کے یونٹوں کی دونیتسک کے علاقے میں فعال کاروائیوں کے سبب ویسلوی گاؤں کو آزاد کرا لیا گیا ہے۔"

تقریباً دو سال قبل یوکرین پر روسی حملے سے قبل اس گاؤں میں تقریباً 100 افراد آباد تھے اور یہ باخموت شہر، جس پر مئی 2023 میں یوکرینی فوج کے خلاف خونریز جنگ کے بعد روسی افواج نے قبضہ کر لیا تھا، سے تقریباً 20 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔ (...)

جمعہ-07 رجب 1445ہجری، 19 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16488]