فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کل پیر کے روز کہا کہ فرانس لیبیا میں سیلاب کے اثرات سے نمٹنے کے لیے ضروری ہنگامی امداد فراہم کرنے کے لیے وسائل کو جمع کر رہا ہے۔
میکرون نے "X" پلیٹ فارم (سابقہ ٹویٹر) پر اپنے اکاؤنٹ میں کہا: "میں لیبیا کی عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں کہ جن کے ملک کو خوفناک سیلاب کا سامنا ہے۔"
قبل ازیں، لیبیا کی صدارتی کونسل نے "برادر اور دوست ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں سے آفت زدہ علاقوں میں امداد فراہم کرنے کی اپیل کی تھی۔"
صدارتی کونسل نے نشاندہی کی کہ سیلاب سے "سخت جانی و مالی نقصان پہنچا ہے اور عوامی سہولیات کے بنیادی ڈھانچے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔"
منگل-27 صفر 1445ہجری، 12 ستمبر 2023، شمارہ نمبر[16359]