روس یوکرین کے حملوں سے بچنے کے لیے ماسکو کے گرد اپنے فضائی دفاع کو منظم کر رہا ہے

ماسکو کے اردگرد کی عمارت پر یوکرین کے ڈرون حملے کے نتیجے میں ٹوٹی ہوئی کھڑکیاں (ای پی اے)
ماسکو کے اردگرد کی عمارت پر یوکرین کے ڈرون حملے کے نتیجے میں ٹوٹی ہوئی کھڑکیاں (ای پی اے)
TT

لندن میں برطانوی وزارت دفاع نے منگل کے روز کہا کہ روس نے دارالحکومت ماسکو کو یوکرین کے ڈرون حملوں سے بچانے کے لیے اس کے گرد اپنے فضائی دفاع کو دوبارہ منظم کیا ہے۔ برطانوی وزارت نے "X " ویب سائٹ (سابقہ ​​ٹویٹر) کے ذریعے کہا: "دارالحکومت کے ارد گرد بلند ٹاورز پر روسی فضائی دفاعی نظام "SA-22" کے ہونے کی تصاویر رواں ماہ ستمبر کے اوائل سے ہی لی جا رہی ہیں۔"

روس نے گزشتہ دسمبر میں فضائی اڈوں کو نشانہ بنانے والے حملوں کے بعد دارالحکومت ماسکو میں سرکاری عمارتوں کی چھتوں پر فضائی دفاعی نظام تعینات کر دیئے تھے۔ جرمن ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وزارت نے کہا کہ، یہ اقدام ڈرونز کو مانیٹر کرنے اور ان کا مقابلہ کرنے کے لیے تھا، لیکن حکومت نے اس سے عوام کو یقین دلایا اور یہ ظاہر کیا کہ حکام خطرے کو کنٹرول کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ برطانوی وزارت دفاع یوکرین میں جنگ کے بارے میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر روزانہ اپ ڈیٹس شائع کرتی ہے،  جب سے روس نے فروری 2022 میں یوکرین پر اپنا جامع حملہ شروع کیا تھا۔ جب کہ دوسری طرف، ماسکو الزام عائد کرتا ہے کہ لندن جنگ کے بارے میں گمراہ کن مہم چلا رہا ہے۔ (...)

بدھ-28 صفر 1445ہجری، 13 ستمبر 2023، شمارہ نمبر[16360]

روس کا مشرقی یوکرین کے ایک چھوٹے گاؤں پر اپنے کنٹرول کا اعلان

یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)
یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)
TT

روس کا مشرقی یوکرین کے ایک چھوٹے گاؤں پر اپنے کنٹرول کا اعلان

یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)
یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)

کل جمعرات کے روز روسی فوج نے مشرقی یوکرین کے علاقے دونیتسک کے ایک انتہائی چھوٹے گاؤں پر اپنے کنٹرول کا اعلان کیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کئی ہفتوں سے فرنٹ لائن پر روسی دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔

روسی وزارت دفاع نے یوکرین آپریشنز پر اپنی یومیہ بریفنگ میں کہا: "(جنوبی) گروپ کے یونٹوں کی دونیتسک کے علاقے میں فعال کاروائیوں کے سبب ویسلوی گاؤں کو آزاد کرا لیا گیا ہے۔"

تقریباً دو سال قبل یوکرین پر روسی حملے سے قبل اس گاؤں میں تقریباً 100 افراد آباد تھے اور یہ باخموت شہر، جس پر مئی 2023 میں یوکرینی فوج کے خلاف خونریز جنگ کے بعد روسی افواج نے قبضہ کر لیا تھا، سے تقریباً 20 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔ (...)

جمعہ-07 رجب 1445ہجری، 19 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16488]