فرانس نے نائجر سے اپنی افواج اور سفیر کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے: میکرون

میکرون کو توقع ہے کہ سال کے آخر تک یہ عمل مکمل ہو جائے گا

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون (اے پی)
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون (اے پی)
TT

فرانس نے نائجر سے اپنی افواج اور سفیر کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے: میکرون

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون (اے پی)
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون (اے پی)

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اتوار کی شام اعلان کیا کہ "آنے والے گھنٹوں" میں نائجر میں فرانسیسی سفیر واپس فرانس آجائیں گے اور جب کہ فرانسیسی افواج سال کے آخر تک اس ملک سے نکل جائیں گی۔ جب کہ یہ اعلان نائجر کے عسکری کمیٹی کے ساتھ دو ماہ تک جاری رہنے والی کشیدگی کے بعد ہے۔

میکرون نے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں "نائیجر کے ساتھ اہنے فوجی تعاون کو ختم کرنے" کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ "فرانس نے نائجر سے اپنے سفیر کو واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔" انہوں نے وضاحت کی کہ افریقی ملک نائجر میں تعینات 1500 فرانسیسی فوجی "آنے والے ہفتوں اور مہینوں میں" وہاں سے انخلاء  شروع کر دیں گے جو "سال کے آخر تک" وہاں سے مکمل طور پر نکل جائیں گے۔ یاد رہے کہ نائجر میں 26 جولائی کو ایک فوجی بغاوت کے ذریعے صدر محمد بازوم کو ہٹا دیا گیا تھا۔

میکرون نے کہا کہ نائجر میں سابق نوآبادیاتی طاقت فرانس "بغاوت کے سازش کرنے والوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں بنے گا،" جسے انہوں نے ایک جائز اتھارٹی کے طور پر تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا "ہم پھر بھی بغاوت کرنے والوں سے مشاورت کریں گے کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ معاملات پرسکون طریقے سے آگے بڑھیں۔"

خیال رہے کہ حالیہ برسوں میں فرانس کا مغربی افریقہ میں اپنی سابقہ ​​کالونیوں میں اثر و رسوخ کم ہوا ہے، جس سے فرانس میں سخت عوامی تنقید میں اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح فرانسیسی افواج کو پڑوسی ممالک مالی اور بورکینا فاسو میں ہونے والی بغاوتوں کے بعد ان دونوں ممالک سے بھی نکالا جا چکا ہے۔ چنانچہ خطے میں عسکریت پسندوں کی شورش کے سبب پیرس کا کردار علاقے میں کم ہو چکا ہے کیونکہ نائجر فرانس اور امریکہ کے لیے ایک بڑا سیکورٹی پارٹنر رہا ہے اور ان دونوں ممالک نے وہاں بغاوت ہونے سے پہلے تک اسے مغربی اور وسطی افریقہ کے ساحلی علاقے میں بغاوت سے لڑنے کے لیے بطور چھاؤنی استعمال کرتے رہے ہیں۔ اور اب 26 جولائی کی بغاوت کے بعد سے  نائجر کے دارالحکومت نیامی میں فرانسیسی فوجی اڈہ فرانس مخالف مظاہروں کا مرکز بن گیا ہے۔ (...)

پیر-10 ربیع الاول 1445ہجری، 25 ستمبر 2023، شمارہ نمبر[16372]



سرد جنگ کے بعد سے نیٹو کی سب سے بڑی فوجی مشقوں کا آغاز

سرد جنگ کے بعد سے نیٹو کی سب سے بڑی فوجی مشقوں کا آغاز
TT

سرد جنگ کے بعد سے نیٹو کی سب سے بڑی فوجی مشقوں کا آغاز

سرد جنگ کے بعد سے نیٹو کی سب سے بڑی فوجی مشقوں کا آغاز

کل بدھ کے روز نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) نے سرد جنگ کے بعد اپنی سب سے بڑی فوجی مشق کا آغاز کیا۔ "فرانسیسی پریس ایجنسی" کی رپورٹ کے مطابق، ایک امریکی جنگی بحری جہاز بحر اوقیانوس کو عبور کر کے یورپ میں "اتحاد" کی سرزمین پر جانے کے لیے روانہ ہو گیا ہے۔

مغربی فوجی اتحاد نے اطلاع دی ہے کہ تقریباً 90,000 فوجی"لچکدار محافظ-24" (Stadfast Defender 24) مشقوں میں حصہ لیں گے جو یوکرین کے خلاف روسی جنگ کے دوران "نیٹو" کی دفاعی صلاحیتوں کا جائزہ لینے کے لیے ہیں۔

یورپ میں "نیٹو" کے سپریم کمانڈر جنرل کرسٹوفر کیولی نے کہا کہ، "(اتحاد) شمالی امریکہ سے افواج کو (اٹلانٹک) کے پار منتقل کر کے یورپی اور (اٹلانٹک) خطے کو مضبوط کرنے کی اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کرے گا۔"

انہوں نے وضاحت کی کہ "لچکدار محافظ-24" کی مشقیں "ہمارے اتحاد، طاقت، ایک دوسرے کی حفاظت، ہماری اقدار اور قوانین پر مبنی بین الاقوامی نظام کا واضح مظاہرہ ہوں گی۔" (...)

جمعرات-13 رجب 1445ہجری، 25 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16494]