روس کا امریکہ پر جوہری تجربات کی تیاری کا الزام

پوٹن کا کہنا ہے کہ ان کے ملک کا مشن "ایک نئی دنیا کی تعمیر" ہے، جو مغربی "حاکمیت" پر حملہ ہے (اے ایف پی)
پوٹن کا کہنا ہے کہ ان کے ملک کا مشن "ایک نئی دنیا کی تعمیر" ہے، جو مغربی "حاکمیت" پر حملہ ہے (اے ایف پی)
TT

کل منگل کے روز روس نے امریکہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ امریکی ریاست نیواڈا میں ایک جوہری ٹیسٹنگ سائٹ تیار کر رہا ہے، لیکن دریں اثنا اس نے یہ بھی کہا کہ جب تک واشنگٹن ایسا نہیں کرتا وہ اپنا جوہری ٹیسٹنگ پروگرام دوبارہ شروع نہیں کرے گا۔(...)

بدھ-26 ربیع الاول 1445ہجری، 11 اکتوبر 2023، شمارہ نمبر[16388]

برطانیہ کے بادشاہ چارلس کو کینسر ہے

برطانیہ کے بادشاہ چارلس 6 مئی 2023 کو لندن میں بکنگھم پیلس کی کھڑکی سے ہاتھ لہراتے ہوئے (اے ایف پی)

کل پیر کے روز بریطانیہ کے بکنگھم پیلس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ برطانیہ کے بادشاہ چارلس کو کینسر کے مرض کی تشخیص ہوئی ہے، جس پر وہ اپنی عوامی ذمہ داریاں ملتوی کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ پرنس آف ویلز چارلس ستمبر 2022 میں 73 سال کی عمر میں اپنی والدہ ملکہ الزبتھ دوم کی وفات کے بعد برطانیہ کے بادشاہ بنے تھے۔

بکنگھم پیلس نے نشاندہی کی کہ کنگ چارلس نے آج سے علاج شروع کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹروں نے بادشاہ کو عوامی ذمہ داریاں ملتوی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

بیان میں مزید کہا کہ: "حال ہی میں جب کنگ چارلس کا ہسپتال میں پروسٹیٹ کے سومی اضافے کا علاج کیا جا رہا تھا تو اس دوران تشخیصی ٹیسٹوں میں کینسر کی ایک شکل کی نشاندہی کی گئی۔"

75 سالہ چارلس نے بڑھے ہوئے پروسٹیٹ کی اصلاحی سرجری کے بعد گزشتہ ماہ ہسپتال میں تین راتیں گزاریں تھیں۔ پیلس نے کنگ چارلس کے کینسر کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں، لیکن ایک شاہی ذریعہ نے کہا کہ یہ کینسر پروسٹیٹ کا نہیں ہے۔(...)

منگل-25 رجب 1445ہجری، 06 فروری 2024، شمارہ نمبر[16506]