یورپی یونین کے رہنما اسرائیل اور "حماس" کے درمیان تنازع پر بات چیت کر رہے ہیں

یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل (ڈی پی اے)
یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل (ڈی پی اے)
TT

یورپی یونین کے رہنما اسرائیل اور "حماس" کے درمیان تنازع پر بات چیت کر رہے ہیں

یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل (ڈی پی اے)
یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل (ڈی پی اے)

آج منگل کے روز یورپی یونین کے رہنما ویڈیو لنک کے ذریعے اسرائیل اور تحریک "حماس" کے درمیان جاری تنازع پر بات چیت کریں گے۔ جب کہ گزشتہ دس دنوں میں اس کشیدگی کے دوران کم سے کم 4,000 افراد کی جانیں جا چکی ہیں۔

یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل نے اجلاس سے قبل کہا کہ یورپی یونین کے سربراہی اجلاس کے دوران علاقائی تنازعات میں اضافے اور یورپی بلاک کے لیے سکیورٹی کے اثرات سے بچنے کے لیے مستقبل کے اقدامات پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

علاوہ ازیں بات چیت میں اسرائیل کی جانب سے شمالی غزہ کو خالی کرنے کے احکامات اور اس کے متوقع حملے کی روشنی میں خطے کے اندر ممکنہ بڑے پیمانے پر نقل مکانی اور شہریوں کو انسانی امداد فراہم کرنے سے متعلق توجہ مرکوز کی جائے گی۔

مشیل نے کہا کہ یوروپی یونین "ہمیشہ سے امن اور بین الاقوامی قانون کے احترام کی بھرپور حمایت کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی ہمیشہ ایسا ہی کرے گی۔"

یاد رہے کہ بات چیت پر مبنی یہ سربراہی اجلاس "حماس" کے ہاتھوں متعدد یورپی شہریوں کے زیر حراست ہونے کے پس منظر میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ روز شائع ہونے والے ایک مشترکہ بیان میں یورپی یونین کے رہنماؤں نے "حماس" سے مطالبہ کیا کہ وہ "بغیر کسی پیشگی شرائط کے تمام یرغمال افراد کو فوری طور پر رہا کرے۔" رہنماؤں نے زور دیتے ہوءے کہا کہ "انسانی اور بین الاقوامی قانون کے مطابق اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔"

منگل-02 ربیع الثاني 1445ہجری، 17 اکتوبر 2023، شمارہ نمبر[16394]



روس کا مشرقی یوکرین کے ایک چھوٹے گاؤں پر اپنے کنٹرول کا اعلان

یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)
یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)
TT

روس کا مشرقی یوکرین کے ایک چھوٹے گاؤں پر اپنے کنٹرول کا اعلان

یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)
یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)

کل جمعرات کے روز روسی فوج نے مشرقی یوکرین کے علاقے دونیتسک کے ایک انتہائی چھوٹے گاؤں پر اپنے کنٹرول کا اعلان کیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کئی ہفتوں سے فرنٹ لائن پر روسی دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔

روسی وزارت دفاع نے یوکرین آپریشنز پر اپنی یومیہ بریفنگ میں کہا: "(جنوبی) گروپ کے یونٹوں کی دونیتسک کے علاقے میں فعال کاروائیوں کے سبب ویسلوی گاؤں کو آزاد کرا لیا گیا ہے۔"

تقریباً دو سال قبل یوکرین پر روسی حملے سے قبل اس گاؤں میں تقریباً 100 افراد آباد تھے اور یہ باخموت شہر، جس پر مئی 2023 میں یوکرینی فوج کے خلاف خونریز جنگ کے بعد روسی افواج نے قبضہ کر لیا تھا، سے تقریباً 20 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔ (...)

جمعہ-07 رجب 1445ہجری، 19 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16488]