بین الاقوامی سربراہی اجلاس... اور پوٹن "علاقائی جنگ" سے خبردار کر رہے ہیں

غزہ شہر میں ایک فلسطینی لڑکا روٹیاں لیے ایک عمارت کے سامنے سے گزر رہا ہے جو کل اسرائیلی حملے سے تباہ ہو گئی تھی (اے پی)
غزہ شہر میں ایک فلسطینی لڑکا روٹیاں لیے ایک عمارت کے سامنے سے گزر رہا ہے جو کل اسرائیلی حملے سے تباہ ہو گئی تھی (اے پی)
TT

مشرق وسطی میں جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لیے گذشتہ روز جب علاقائی اور عالمی سطح پر کوششیں اور رابطے کیے جا رہے تھے، تو اس کشیدگی میں اضافے کے امکانات ظاہر ہوئے۔ جیسا کہ اسرائیلی ذرائع نے امریکی صدر جو بائیڈن کے خطے کے دورے کی بات کی اور وہیں ان کے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن نے "علاقائی جنگ" سے خبردار کیا۔

کل کرملین نے اطلاع دی کہ پوٹن نے غزہ کی پٹی میں شہریوں کی ہلاکتوں کی تعداد میں "تباہ کن اضافے" اور اسرائیل اور تحریک "حماس" کے درمیان جاری کشیدگی کو ممکنہ طور پر "علاقائی جنگ" میں تبدیل ہونےکے خدشے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔

کریملن کے جاری بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ پوٹن نے غزہ کی پٹی میں شہریوں کی ہلاکتوں کی تعداد میں تباہ کن اضافے اور بگڑتے ہوئے انسانی بحران کے ساتھ ساتھ وسیع پیمانے پر جارحیت میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے یہ بات اپنے مصری، ایرانی، شامی اور فلسطینی ہم منصبوں کے ساتھ ٹیلی فونک رابطوں کے دوران کہی۔(...)

منگل-02 ربیع الثاني 1445ہجری، 17 اکتوبر 2023، شمارہ نمبر[16394]

روس کا مشرقی یوکرین کے ایک چھوٹے گاؤں پر اپنے کنٹرول کا اعلان

یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)
یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)
TT

روس کا مشرقی یوکرین کے ایک چھوٹے گاؤں پر اپنے کنٹرول کا اعلان

یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)
یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)

کل جمعرات کے روز روسی فوج نے مشرقی یوکرین کے علاقے دونیتسک کے ایک انتہائی چھوٹے گاؤں پر اپنے کنٹرول کا اعلان کیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کئی ہفتوں سے فرنٹ لائن پر روسی دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔

روسی وزارت دفاع نے یوکرین آپریشنز پر اپنی یومیہ بریفنگ میں کہا: "(جنوبی) گروپ کے یونٹوں کی دونیتسک کے علاقے میں فعال کاروائیوں کے سبب ویسلوی گاؤں کو آزاد کرا لیا گیا ہے۔"

تقریباً دو سال قبل یوکرین پر روسی حملے سے قبل اس گاؤں میں تقریباً 100 افراد آباد تھے اور یہ باخموت شہر، جس پر مئی 2023 میں یوکرینی فوج کے خلاف خونریز جنگ کے بعد روسی افواج نے قبضہ کر لیا تھا، سے تقریباً 20 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔ (...)

جمعہ-07 رجب 1445ہجری، 19 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16488]