یوکرین میں "انتخابات کرانے کا یہ وقت مناسب نہیں ہے": زیلنسکی

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی (اے پی)
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی (اے پی)
TT

یوکرین میں "انتخابات کرانے کا یہ وقت مناسب نہیں ہے": زیلنسکی

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی (اے پی)
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی (اے پی)

یوکرین میں اگلے سال صدارتی انتخابات کے انعقاد کے امکان پر تنازع کے دوران یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کل پیر کے روز تصدیق کی کہ "انتخابات کرانے کا یہ وقت مناسب نہیں ہے۔"

زیلنسکی نے اپنی یومیہ تقریر میں کہا: "ہمیں یہ فیصلہ کرنا چاہیے کہ یہ وقت دفاع کا اور اس جنگ کا ہے جس پر ریاست اور عوام کی تقدیر کا انحصار ہے، نہ کہ یوکرین کے اس ڈرامے کا جس کا صرف روس منتظر ہے۔ میرے خیال میں انتخابات کرانے کا یہ مناسب وقت نہیں ہے۔" انہوں نے مزید کہا: "ہمیں متحد ہونا چاہیے تقسیم نہیں، ہمیں اختلافات یا دیگر ترجیحات پر تقسیم نہیں ہونا چاہیے۔"

اگر روس نے فروری 2022 میں اپنا حملہ شروع نہ کیا ہوتا تو یوکرین میں اس سال اکتوبر میں قانون سازی کے انتخابات ہو چکے ہوتے اور اس کے بعد مارچ 2024 میں صدارتی انتخابات ہوتے۔

لیکن کیف موجودہ حالات میں الجھن محسوس کر رہا ہے اور اس کے مغربی اتحادی اس پر زور دے رہے ہیں کہ وہ جمہوری انتخابات کرائے، جب کہ اس کے تقریباً بیس فیصد علاقے پر روس کا قبضہ ہے اور لاکھوں یوکرینی شہری بیرون ملک پناہ لیے ہوئے ہیں۔ جب کہ اس میں ایک اور بڑی رکاوٹ یہ ہے کہ موجودہ مارشل لاء کے تحت انتخابات کرانے کے لیے انتخابی قانون میں تبدیلی لانا پڑے گی۔(...)

منگل-23 ربیع الثاني 1445ہجری، 07 نومبر 2023، شمارہ نمبر[16415]



روس کا یوکرین میں ہزاروں ٹینکوں کو کھونے کے بعد اپنے پرانے ٹینکوں کو دوبارہ استعمال کرنے کی کیا کہانی ہے؟

کیف کے قریب روسی ٹینک (روئٹرز)
کیف کے قریب روسی ٹینک (روئٹرز)
TT

روس کا یوکرین میں ہزاروں ٹینکوں کو کھونے کے بعد اپنے پرانے ٹینکوں کو دوبارہ استعمال کرنے کی کیا کہانی ہے؟

کیف کے قریب روسی ٹینک (روئٹرز)
کیف کے قریب روسی ٹینک (روئٹرز)

ایک معروف تحقیقی مرکز نے کل منگل کے روز کہا کہ روس، یوکرین جنگ میں 3 ہزار سے زیادہ ٹینک کھو چکا ہے جو کہ جنگ سے قبل اس کے مجموعی ذخیرے کے برابر ہے، لیکن اس کے پاس کم معیار کی کافی بکتر بند گاڑیاں ہیں جو بدلنے کے لیے سالوں سے محفوظ ہیں۔

خبر رساں ادارے "روئٹرز" کے مطابق انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے اسٹریٹجک اسٹڈیز نے کہا ہے کہ فروری 2022 میں روسی حملے کے بعد سے یوکرین کو بھی بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے، لیکن مغرب کی جانب سے فوجی امداد ملنے سے اس کے اسٹاک اور معیار کو بہتر بنانے میں مدد ملی۔

انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے اسٹریٹجک اسٹڈیز کی سالانہ ملٹری بیلنس رپورٹ، جو کہ دفاعی تجزیہ کاروں کے لیے ایک اہم تحقیقی آلہ ہے، کے مطابق روس کا ٹینکوں کی کثیر تعداد کو کھو دینے کے بعد اب بھی اس کے پاس یوکرین سے لڑنے کے لیے تقریباً دو گنا زیادہ ٹینک موجود ہیں، جب کہ صرف پچھلے سال میں روس نے تقریباً 1120 ٹینکوں کو کھو دیا ہے۔

انسٹی ٹیوٹ میں فوجی صلاحیتوں کے ماہر ہنری بائیڈ نے کہا کہ ہتھیاروں کو بدلنے سے صرف نظر روس نے ٹینکوں کے نقصان میں تقریباً "برابری کا نقطہ" حاصل کر لیا ہے۔ جیسا کہ ایک اندازے کے مطابق اس نے پچھلے سال تقریباً 1,000 سے 1,500 اضافی ٹینکوں کو شامل کیا تھا۔(...)

بدھ-04 شعبان 1445ہجری، 14 فروری 2024، شمارہ نمبر[16514]